کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین مرحلوں کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ 2004 دہرایا جانے والا ہے اور ملک میں انڈیا الائنس مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے۔
جے رام رمیش نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد یہ واضح ہو گیا تھا کہ بی جے پی کو جنوب میں ’صاف‘ اور شمال میں ’ہاف‘ ہونے والی ہے۔ انتخابات کے تین مرحلوں کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ جو ہم نے 2004 میں دیکھا وہ 2024 میں بھی دہرایا جا رہا ہے۔ انڈیا الائنس کو واضح اور مضبوط اکثریت ملنے جا رہی ہے۔
جے رام رمیش نے کہا کہ یہ سب دیکھ کر لگتا ہے کہ 2016 کا نوٹ بندی مکمل طور پر ایک آفت تھی، اس کا کوئی مطلب نہیں رہا۔ صنعت کاروں کے پاس اس وقت بھی پارٹیوں کو دینے کے لیے بیلک منی ہے۔ اس لیے یہ کہنا درست ہوگا کہ گزشتہ 10 سالوں میں پی ایم مودی کی اقتصادی پالیسیوں سے سب سے زیادہ فائدہ اڈانی اور امبانی کو ہوا ہے۔ آخر کہاں سے آرہی ہے یہ بلیک منی؟ پرائیویٹائزیشن سے؟ مجھے لگتا ہے کہ وزیر اعظم مودی بہت بدحواس ہو گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے قریبی دوستوں پر حملہ کر رہے ہیں۔