رواننت پورم: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹی تنظیم کے سی وینوگوپال نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی اتر پردیش میں امیٹھی اور رائے ربیلی دونوں سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔ انہوں نے جمعہ کے روز کہا، ’’میں دونوں انتخابی حلقوں کا دورہ کر چکا ہوں اور لوگ مثبت انداز میں ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی دنوں سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔
وینوگوپال نے کہا، ’’امیٹھی سے کانگریس امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے کے ایل شرما ایک ایسے شخص ہیں، جو ان دونوں انتخابی حلقوں کو اپنی ہاتھوں کی طرح جانتے ہیں، کیونکہ وہ 35 برسوں سے وہاں کام کر رہے ہیں۔
راہل گاندھی کے رائے بریلی سے انتخاب لڑنے کی جوہ سے اس انتخابی حلقہ سے ان کا گہرا جذباتی لگاؤ ہے۔ مناسب وقت پر وہ فیصلہ لیں گے کہ کون سی سیٹ رکھیں، وائناڈ یا پھر رائے بریلی۔
انہوں نے کہا، ’’ہم نے ماضی میں وزیر اعظم مودی، واجپئی، اڈوانی اور اندرا گاندھی جیتے لیڈران کو ایک سے زیادہ سیٹوں پر مقابلہ کرتے دیکھا ہے۔ لہذا راہل گاندھی کے دو سیٹوں پر الیکشن لڑنے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔’‘