تیسرے مرحلہ کی کے لئے ووٹنگ جاری، 11 بجے تک بنگال میں سب سے زیادہ 32 فیصد ووٹینگ
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 11 بجے تک آسام میں 27.34 فیصد، بہار میں 24.41 فیصد، چھتیس گڑھ میں 29.90 فیصد، گوا میں 30.94 فیصد، گجرات میں 24.35 فیصد، کرناٹک میں 24.48 فیصد، مدھیہ پردیش میں 30.21 فیصد، 18.81 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ مہاراشٹر میں 26.12 فیصد اور مغربی بنگال میں 32.82 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
تیسرے مرحلہ کی 93 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، صبح 9 تک بنگال سب سے آگے
تیسرے مرحلے میں صبح 9 بجے تک مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 14.60 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں 14.07، چھتیس گڑھ میں 13.24، گوا میں 11.83 فیصد، اتر پردیش میں 11.13 فیصد، دادر اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 10.13 فیصد، آسام میں 10.12 فیصد، بہار میں 10.03، گجرات میں 9.83 فیصد، کرناٹک میں 9.45 فیصد اور مہاراشٹر 6.64 ووٹنگ درج کی گئی۔
مرشد آباد میں بی جے پی، ٹی ایم سی اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ
مغربی بنگال کے مرشد آباد میں ووٹنگ کے دوران کانگریس لیڈر کے گھر پر دیسی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، مرشد آباد ضلع کی ہی جہانگیر پور لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے کارکنان میں جھڑپ ہو گئی۔
07 May 2024, 8:44 AM
وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے احمد آباد میں ووٹ ڈالا۔ وزیراعظم گاڑی کے ذریعے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ یہاں وزیر داخلہ امت شاہ ان کا انتظار کر رہے تھے۔ اس دوران پی ایم مودی اور امت شاہ سڑک پر چند میٹر چل کر پولنگ بوتھ پہنچے، جہاں پی ایم مودی نے ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
لوک سبھا انتخابات: تیسرے مرحلہ کی 93 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، وزیر اعظم مودی نے گجرات میں ڈالا ووٹ
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 93 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ تیسرے مرحلے میں آسام کی 4، بہار کی 5، چھتیس گڑھ کی 7، مدھیہ پردیش کی 8، مہاراشٹر کی 11، اتر پردیش کی 10 اور مغربی بنگال کی 4 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ کے اوقات صبح 7:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے گجرات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر دیا ہے۔