
مہاراشٹرمیں مہانگرپالیکا الیکشن کے نتائج آنے کے بعد اقتدارسے متعلق رسہ کشی جاری ہے۔ اس درمیان ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈربھاسکرجادھونے جمعہ (23 جنوری) کوکہا ہے کہ بی ایم سی میئرعہدے سے متعلق ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا کوادھوٹھاکرے کے امیدوارکی حمایت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگرشندے گروپ شیوسینا (یوبی ٹی) کوحمایت دیتا ہے تو یہ شیوسینا کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے کی پیدائش کی صد سالہ پرانہیں صحیح معنوں میں خراج عقیدت ہوگا۔ وہیں سنجے راوت نے کہا کہ پارٹی کے اتنے بھی برے دن نہیں آئے ہیں۔
جب بھاسکرجادھو سے پوچھا گیا کہ کیا میئرکے لئے ایکناتھ شندے کو ادھوٹھاکرے کو حمایت دینی چاہئے؟ اس پرانہوں نے کہا، ”بالکل دینا چاہئے۔ ایکناتھ شندے کواپنی عزت، توہین اورانا کو ایک طرف رکھ کرادھو ٹھاکرے کے ساتھ مل کرانہیں میئربنانے کے لئے ان کی حمایت کرنی چاہئے۔‘‘
ممبئی کا میئرشیوسینا کا نہ ہو، یہ دکھ کی بات: بھاسکرجادھو
شیوسینا (یوبی ٹی) لیڈربھاسکرجادھو نے مزید کہا، ”میرے دل میں اس بات سے متعلق بہت مایوسی ہے۔ یہ سال بالا صاحب ٹھاکرے کی پیداش کا صدسالہ ہے اورایسے میں ممبئی کا میئرشیو سینا کا نہ ہویہ دکھ کی بات ہے۔ جو بالا صاحب کے خیالات سے متعلق آگے جانا چاہتے ہیں، ان سے میری اپیل ہے کہ میئرعہدے کے لئے ادھوٹھاکرے کوحمایت دیں۔”
شیوسینا کا بھگوا جھنڈا ممبئی پرلہرانا چاہئے: بھاسکرجادھو
رکن پارلیمنٹ بھاسکرجادھونے سوال اٹھاتے ہوئے کہا، ”کیا آپ واقعی بالا صاحب کے نظریات میں یقین رکھتے ہیں؟ کیا آپ کوبالاصاحب پربھروسہ ہے؟ اگرآپ واقعی ان کا احترام اورخراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں، توادھوٹھاکرے کی حمایت کریں۔ ایکناتھ شندے کی شیوسینا بی جے پی کے ساتھ ہے۔ میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بی جے پی سے کہے کہ ہم نے مرکزمیں آپ کی حکومت کی حمایت کی، ہم آپ کے ساتھ ہیں، مہاراشٹرمیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ لیکن اس سال بالاصاحب ٹھاکرے کی پیدائش کی صد سالہ ہے، اس لئے شیوسینا کا زعفرانی (بھگوا) جھنڈا ممبئی پرلہرانا چاہئے۔ ایکناتھ شندے کویہ ہمت دکھانی چاہئے کہ ادھوٹھاکرے جسے امیدواربنائیں گے، وہ ان کی مدد کریں۔”






