
مہاراشٹرکے ممبرا میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ٹکٹ پرجیتنے والی کونسلرسحرشیخ کا بیان سرخیوں میں ہے۔ جیتنے کے بعد ان کے پورے ممبرا کو ہرا کردینے والے بیان پرسیاست گرم ہوتی جا رہی ہے۔ اب ان پربی جے پی لیڈراورسابق رکن پارلیمنٹ نونیت رانا نے بڑا حملہ بولا ہے۔ ساتھ ہی سحرشیخ کوپاکستان جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔
دراصل، اسدالدین اویسی کی پارٹی سے کونسلربننے والی سحرشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آنے والے پانچ سالوں میں ہم ممبرا کوہرا کردیں گے۔ اس بیان پرسابق رکن پارلیمنٹ اوربی جے پی لیڈرنونیت رانا نے کہا کہ ”پورا ہرا کرانے کے لئے پاکستان جانا پڑے گا، اس ملک میں بھگوا ہی چلے گا۔“
تمہارے خواب سچ نہیں ہوں گے: نونیت رانا
نونیت رانا نے مزید کہا، کہ گرین کریں گے، ہرا کریں گے، تمہارے یہ خواب سچ نہٰں ہوسکتے ہیں، یہ یاد رکھنا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملکم میں ایسے کارکنان اورمیرے جیسے محب وطن ہیں، میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے خیالات لے کرچلتی ہوں۔ میرے خون میں شیواجی کے نظریے دوڑتے ہیں، جب تک خون ختم نہیں ہوگا تب تک اس ملک سے کوئی بھگوا ہٹا نہیں سکتا ہے۔
کیا تھا سحرشیخ کا بیان؟
سحرشیخ نے جیتنے کے بعد کہا کہ آنے والے پانچ سال بعد الیکشن میں مخالفین کو اس سے بھی بڑا منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ پورے ممبرا کو ایسے ہرے رنگ میں رنگنا ہے کہ بری طرح سے ان کو پیچھے بھیجنا ہے۔ ہرایک امیدوار5 سال بعد اے آئی ایم آئی ایم کا آئے گا، کیونکہ اس الیکشن میں آپ مجلس کی طاقت سمجھ چکے ہیں۔ یہ طاقت ہمیں اللہ نے دی ہے۔ ان کا یہ بیان خوب وائرل ہو رہا ہے۔
مہاراشٹرکی سب سے کم عمرکی کونسلرہیں سحرشیخ
سحرشیخ اے آئی ایم آئی ایم کی سب سے کم عمرکی کونسلرہیں۔ انہوں نے این سی پی امیدوارکرہراکر تاریخی ریکارڈ بنایا ہے۔ اس جیت کو ممبرا میں اے آئی ایم آئی ایم کی بڑھتی مقبولیت اور نوجوان قیادت کی بڑی کامیابی تسلیم کی جارہی ہے۔ حامیوں میں جشن کا ماحول ہے اوراسے پارٹی کے لئے اہم سیاسی کامیابی تصورکیا جا رہا ہے۔







