
وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی (MeitY) نے وزارت خارجہ (MEA) کے اشتراک سے پاسپورٹ ویری فکیشن ریکارڈ (PVR) کو ڈیجی لاکر پلیٹ فارم پردستیاب کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کاغذی ریکارڈ پر انحصار کم کرنا اورشہریوں کو پاسپورٹ متعلقہ اہم دستاویزات تک آسان، محفوظ اور فوری رسائی فراہم کرنا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ اس انٹیگریشن کے بعد شہری اپنا PVR ڈیجی لاکر کے “Issued Documents” سیکشن میں حاصل اورمحفوظ رکھ سکیں گے۔ یہ ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹل، مستند اور ٹیمپر پروف ہوگا، کیونکہ اسے براہِ راست سرکاری نظام کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے۔
ڈیجی لاکر پر PVR کیسے حاصل کریں؟
شناخت کی کامیاب تصدیق کے بعد شہری اپنا پاسپورٹ ویری فکیشن ریکارڈ ڈیجی لاکر میں خودکار طور پر دیکھ سکیں گے۔یہ ریکارڈ موبائل ایپ اور ویب پورٹل، دونوں پر دستیاب ہوگا۔
ڈیجی لاکر کیا ہے؟
ڈیجی لاکر ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ایک محفوظ کلاؤڈ پلیٹ فارم ہے، جو مختلف سرکاری دستاویزات جیسے آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، تعلیمی سرٹیفکیٹس وغیرہ کو ڈیجیٹل صورت میں جاری اور محفوظ رکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
شہریوں کے لیے PVR ڈیجی لاکر میں دستیاب ہونے کے بڑے فوائد
. ہر وقت اور کہیں بھی رسائی
شہری اپنے PVR کو کسی بھی وقت بغیر فزیکل کاپی کے، ایپ یا ویب پورٹل سے ڈاؤن لوڈ اور دیکھ سکیں گے۔یہ خصوصاً فوری سفر کی ضرورت یا نوکری کے لیے دستاویزات جمع کرانے کے وقت انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔
محفوظ اور ٹیمپر پروف ریکارڈ
ڈیجی لاکر میں موجود PVR براہِ راست سرکاری نظام سے جاری ہوتا ہے، اس لیے اس کی درستگی، سالمیت اور سیکورٹی یقینی ہوتی ہے۔
آسان ڈیجیٹل شیئرنگ
شہری اپنا PVR ڈیجی لاکر کے ذریعے کسی بھی مستند ادارے کے ساتھ ڈیجیٹل، فوری اور رضامندی پر مبنی طریقے سے شیئر کر سکیں گے۔اس سے تصدیق کا عمل تیز ہوگا اور اٹیسٹڈ فوٹو کاپی یا فائلیں لے جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔یہ نیا اقدام نہ صرف دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دیتا ہے بلکہ سرکاری خدمات کو مزید کاغذی کارروائی سے پاک، شہری دوست اور تیز رفتار بناتا ہے۔







