کیرالہ کے ترواننت پورم کے کریا وٹوم واقع سرکاری کالج میں ایک جونیئر طلبا سے ریگنگ کے معاملے میں 7 سینئر طلبا کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران متاثرہ طلبا کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ متاثرہ میں سے ایک طالب علم نے کہا کہ ‘میں نے اپنا بیان دے دیا ہے اور پولیس ایف آئی آر درج کرے گی۔’
طلبا کے والد کے مطابق، ریگنگ کی وجہ سے ان کے بیٹے کو شدید چوٹیں آئی ہیں جس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوستوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، ریگنگ ہوئی ہے۔ اس پر سنگین حملہ ہوا ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ ہم نے پولیس کو بیان دے دیا ہے۔
وہیں متاثر طلباء نے میڈیا کو بتایا، “یہ واقعہ اس وقت ہوا جب میں اور میرا دوست ابھیشیک کیمپس سے گزر رہے تھے۔ تبھی سینئرس کے ایک گروپ نے ہمیں روک لیا اور مجھے پیٹنا شروع کر دیا۔ میرا دوست کسی طرح وہاں سے بھاگ نکلا اور اس نے پرنسپل کو اس کی اطلاع دی۔” طلبا نے آگے بتایا کہ ان لوگوں نے (سینئرس طلبا) نے مجھے کمرے میں بند کر دیا، میری شرٹ اتاری اور پھر پیٹنا شروع کر دیا۔
دوسری طرف پولیس کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ حال ہی میں ایک ایسا ہی واقعہ سامنے آیا تھا۔ جہاں پولیس نے 12 فروری کو کوٹایم سرکاری نرسنگ کالج میں جونیئر طلبا کی ریگنگ کرنے کے الزام میں 5 کالج طلبا کو گرفتار کیا تھا۔