
ئی دہلی : منگل کو شراون شیوراتری کے موقع پر ملک بھر کے شیو مندروں میں عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ نظر آ رہی ہے۔ صبح سے ہی لوگ مندروں میں پہنچ کر بھگوان بھولے ناتھ کا جل ابھیشیک کر رہے ہیں اور پوجا و ارچنا کے ذریعے خوشحالی، امن اور سکون کی پرارتھنا کررہے ہیں۔ اس مقدس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی اور ریاستی لیڈروں نے بھی ملک کے عوام کو شیوراتری کی مبارکباد دی۔
امت شاہ- ملک کے عوام کو مبارکباد دی
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے بھگوان شیو سے سب کی اچھی صحت، خوشحالی اور امن و سکون کی پرارتھنا کی۔ انہوں نے لکھا، ’’تمام اہل وطن کو مقدس شراون ماہ کی شیوراتری کی دلی مبارکباد۔ بھگوان شیو سے سب کی بہترین صحت، خوشحالی اور سکھ و شانتی کی پرارتھنااکرتا ہوں۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کیا کہا؟
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی شراون شیوراتری کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان شیو کی عبادت انسان کو ضبط، سچائی اور فلاح کے راستے پر آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے۔اوم برلا نے ملک اور معاشرے میں خوشی، امن اور ترقی کے جذبے کو مزید مضبوط ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے اس مقدس تہوار کے ذریعے لوگوں کی زندگی میں مثبت توانائی اور روحانی شعور بڑھنے کی پرارتھنابھی کی۔
وزرائے اعلیٰ نے بھی دی مبارکباد
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شیو بھکتوں اور ریاست کے عوام کو شراون شیوراتری کی مبارکباد دی۔ انہوں نے بھگوان بھولے ناتھ سے پرارتھناکی کہ سب کی زندگی میں خوشی، امن، خوشحالی اور اچھی صحت برقرار رہے۔دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے شراون شیوراتری کو عقیدت، سادھنا اور روحانی پاکیزگی کا خصوصی تہوار قرار دیا۔ انہوں نے دعا کی کہ مہادیو کی کرپا سب پر قائم رہے اور لوگوں کی زندگی خوشحالی سے بھر جائے۔
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے ریاست کے عوام کو شراون شیوراتری کی مبارکباد دی۔ انہوں نے سب کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے پرارتھنا کی۔
موہن یادو نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے ہردا ضلع کے ہنڈیا میں واقع شری ردھ ناتھ مندر میں براجمان مہادیو کی کرپا سے سب کے خوشحال اور خوشگوار زندگی گزارنے کی پرارتھنا کی۔ انہوں نے ریاست کے عوام کو شراون شیوراتری کے مقدس موقع پر نیک خواہشات پیش کیں۔شراون شیوراتری کے موقع پر ملک بھر میں شیو مندروں میں خصوصی پوجا، جل ابھیشیک اور دیگر مذہبی رسومات کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑی تعداد میں عقیدت مند بھگوان شیو کی پوجا کرکے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیے خوشی، صحت اور امن و سکون کی پرارتھنا کر رہے ہیں۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







