
متا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کوکلکتہ ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے پارٹی کوہردن کے خرچ کے لئے بینک کھاتوں کو آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ٹی ایم سی کے بینک اکاونٹس کوحال ہی میں فریج کردیا گیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی پارٹی کواجازت کے ساتھ ایک شرط بھی تسلیم کرنی پڑے گی۔ اسے عدالت کے ذریعہ مقررکئے گئے ایک افسرکی سخت نگرانی میں بینک اکاونٹ آپریٹ کرنا ہوگا۔
عدالت نے پولیس سے جلد بازی میں کی گئی کارروائی سے متعلق بھی سوال کیا۔ عدالت نے کہا کہ وہ اکاونٹ کوفریزکرنے کے حکم دینے کے لئے دکھائے گئے ثبوتوں سے مطمئن نہیں ہیں۔ پولیس ثبوت تلاش کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن (ای سی آئی) کے ذریعہ فیصلہ لئے جانے تک ٹی ایم سی کا باغی گروپ خصوصی افسر سے رابطہ نہیں کرسکے گا۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
ٹی ایم سی سے متعلق مبینہ فنڈ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 440 کروڑ روپئے والے بینک اکاونٹ کی جانچ شروع کی تھی۔ کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی، جس میں ایک نجی ایوی ایشن کمپنی کا دفتر بھی شامل ہے۔ یہ معاملہ اسمبلی الیکشن کے بعد سامنے آئے متنازعہ اکاونٹس سے متعلق ہے، جن پرپہلے ہی ڈیبٹ فریج لگائی جاچکی ہے۔
الیکشن کے بعد ٹی ایم سی میں ہوئی بغاوت
بنگال الیکشن کے بعد ٹی ایم سی دوگروپوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ پارٹی کے 19 اراکین پارلیمنٹ باغی ہوگئے ہیں۔ وہیں 80 میں سے 60 اراکین اسمبلی نے الگ گروپ بنا لیا ہے۔ اراکین پارلیمنٹ کی لسٹ میں کاکولی گھوش، شتابدی رائے، باپی ہلدر، سیانی گھوش، یوسف پٹھان سمیت کئی اہم نام شامل ہیں۔ وہیں رکن اسمبلی رتبرتا بنرجی کی قیادت میں پارٹی کے 60 سے زیادہ اراکین اسمبلی نے بغاوت کرتے ہوئے ممتا بنرجی کے خلاف محاذ کھول دیا۔ رتبرتا بنرجی کواسپیکرنے اپوزیشن لیڈرکے طورپربھی تسلیم کرلیا ہے۔ اہم بات یہ ہے معاملہ الیکشن کمیشن تک پہنچ گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں ہی گروپوں کو نوٹس بھیج کرجواب مانگا ہے۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







