
ہاراشٹرکے ضلع رائے گڑھ میں مسلسل موسلادھاربارش نے معمولاتِ زندگی کوبری طرح متاثرکردیا ہے۔ ندیوں میں طغیانی اورکئی علاقوں میں شدید پانی بھرنے سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پاتال گنگا ندی میں ہزاروں ایل پی جی گیس سلینڈرتیزبہاؤکے ساتھ تیرتے ہوئے نظرآئے۔ اس منظرکی ویڈیوسوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ پین اورکھالاپورعلاقے کے قریب پیش آیا، جہاں مقامی لوگ اپنی جان خطرے میں ڈال کربہتے ہوئے سلینڈروں کونکالنے کی کوشش کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے، جس کے بعد انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
ایچ پی سی ایل کے پلانٹ سے بہہ گئے تقریباً 3 ہزارسلینڈر
سرکاری ذرائع کے مطابق، ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) کے کھالاپورواقع ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ سے تقریباً 3 ہزارگیس سلنڈرسیلابی پانی میں بہہ گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان میں کچھ سلینڈربھرے ہوئے تھے، جبکہ کچھ خالی تھے۔ ابتدائی جانچ کے مطابق چاوَنے (پاتال گنگا) میں واقع مہاراشٹرانڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم آئی ڈی سی) کے پلاٹ نمبر ای-1/7 پرموجود گودام میں شدید بارش کے باعث اچانک پانی بھرگیا۔ پانی کے بہاوکی شدت اس قدرتیزتھی کہ حفاظتی دیوارکوپارکرکے سلینڈرپاتال گنگا ندی میں بہہ گئے۔
سلینڈر نکالنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ
جیسے ہی مقامی لوگوں کودریا میں سلینڈربہنے کی اطلاع ملی، بڑی تعداد میں افراد موقع پرجمع ہوگئے۔ کئی لوگ رسّی، بانس اورلوہے کے ہک کی مدد سے پانی میں بہتے سلنڈروں کوباہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔ بعض افراد خطرناک سیلابی بہاؤکے باوجود دریا کے قریب پہنچ گئے تاکہ بہتے ہوئے سلینڈروں پرقبضہ کرسکیں۔ سوشل میڈیا پراس واقعہ کی متعدد ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، جنہیں دیکھ کرلوگ حیرت کا اظہارکررہے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں بھاری گیس سلنڈرپانی میں کیسے بہہ سکتے ہیں۔
ضلع انتظامیہ کی شہریوں سے اپیل
واقعہ کے بعد رائے گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگرکسی کودریا سے ایل پی جی سلینڈرملے ہیں تووہ انہیں اپنے پاس رکھنے کے بجائے فوری طورپرمتعلقہ تحصیلدارکے دفتریا ایچ پی سی ایل کے مجازڈیلرکے حوالے کردیں۔ انتظامیہ نے خبردارکیا ہے کہ گیس سلینڈرانتہائی حساس اورآتش گیراشیا میں شامل ہیں، اس لئے انہیں گھروں میں رکھنا کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ فی الحال پورے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اوربہہ جانے والے سلینڈروں کی بازیابی کے لئے خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







