
یشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوارسے متعلق شیوسینا (یوبی ٹی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرد پوارسینئراورمعززلیڈر ہیں، لیکن ایکناتھ شندے کے دفتر میں پارٹی میٹنگ کرنا مناسب نہیں تھا۔ جن لوگوں نے حکومت گرائی اور’غداری’ کی، انہیں اس طرح سیاسی احترام دینا غلط پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرشیو سینا کی صورتحال ایسی ہوتی تو وہ کبھی بھی ‘غداروں’ کے کیمپس میں پارٹی میٹنگ نہیں کرتی۔ حالانکہ سنجے راوت نے واضح کیا کہ انہیں بھروسہ ہے کہ شرد پواراین ڈی اے میں نہیں جائیں گے اوران کے نظریہ پرانہیں کوئی خدشہ نہیں ہے۔
شرد پوار نے ایکناتھ شندے سے کیوں کی ملاقات؟
دراصل، شرد پوار نے بدھ (8 جولائی) کومہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ودھان بھون کمپلیکس میں ملاقات کی۔ مہاراشٹر-کرناٹک سرحدی تنازعہ پرایک میٹنگ میں شرکت کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے رکن کے طورپر، شرد پوارمیٹنگ میں شرکت کے لیے ودھان بھون کمپلیکس پہنچے تھے۔ نائب وزیراعلیٰ کے دفتر نے بتایا کہ شرد پوارنے ایکناتھ شندے سے ان کے چیمبرمیں ایک خیرسگالی ملاقات کی۔ سنجے راوت نے سرحدی تنازعہ پرہونے والی میٹنگ پربھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کواعتماد میں نہیں لیا گیا۔
سنجے راوت نے شرد پوارسے متعلق دیا یہ بڑا بیان
شرد پواریقینی طورپربڑے اورمحترم لیڈرہیں، لیکن جن لوگوں نے ان کی حکومت گرائی، ان کے دفترمیں جاکر میٹنگ کرنا کسی بڑے لیڈرکے بھروسے کوکم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرد پوارکا ہم احترام کرتے ہیں، لیکن جن ایکناتھ شندے میں مہاراشٹرکی سیاست میں بدعنوانی اورغداری کی شروعات کی، ان کے دفترمیں میٹنگ کرنا مناسب نہیں ہے۔ ودھان بھون، راشٹروادی بھون یا یشونت راوچوہان پرتشھٹان جیسے کئی دیرمقام دستیاب تھے۔ یہ صرف میرا ہی نہیں، بلکہ ایک وفادارکارکن کا بھی موقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی غداروں کے دفترمیں جاکر اپنی پارٹی کی میٹنگ نہیں کریں گے۔ ہمارے لئے غداری، غداری ہی ہے۔ اگرکسی کوایسا کرنا مناسب لگتا ہے تووہ کرے، لیکن ہمیں یہ منظورنہیں ہے۔ اس سے این سی پی کے بھروسے پر اثرپڑا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ اگرہم ان کی جگہ ہوتے تواجیت پوارکے دفترمیں جاکرپارٹی کی میٹنگ نہیں کرتے۔ جنہوں نے شرد پوارکے ساتھ بے ایمانی کی، اسے ہمیں یاد رکھنا چاہئے تھا۔ مہا وکاس اگھاڑی کی سبھی اتحادیوں کو بھی اس نظریے کا خیال رکھنا چاہئے۔
شیوسینا یوبی ٹی کومیٹنگ میں نہیں بلانے پربھی اٹھایا سوال
سنجے راوت نے کہا کہ شرد پوارجیسے سینئرلیڈرکا ملنا غلط نہیں ہے۔ سرحدی تنازعہ پرہوئی میٹنگ اہم تھی، لیکن اس میں کیا تبادلہ خیال ہوا، یہ سامنے نہیں آیا۔ اس موضوع پر شیوسینا جیسے اہم فریق کو کیوں نہیں بلایا گیا؟ سپریم کورٹ میں سالوں سے معاملہ زیرالتوا ہے۔ حکومت کا کیا رول ہے، آگے کی کیا حکمت عملی ہے، اس کی جانکاری عوامی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ودھان بھون میں شرد پوارکیا کریں، یہ ان کی پارٹی کا موضوع ہے، لیکن ایکناتھ شندے کے دفترمیں پارٹی کی میٹنگ کرنا شیوسینا کے جذبات کوٹھیس پہنچانے والا ہے۔ مجھے مکمل یقین ہے کہ شرد پواراین ڈی اے کے ساتھ نہیں جائیں گے، میں نے ‘سامنا’ میں بھی یہی لکھا ہے۔ ان کے نظریے پرمجھے کوئی شک نہیں ہے، کیونکہ میں انہیں بہت قریب سے جانتا ہوں۔ تاہم کل کی ان کی کارروائی سے شیوسینا کوتکلیف ہوئی ہے۔ اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ آپ غداروں کواحترام دے رہے ہیں، تو پھراپنی پارٹی میں ہوئی غداری پربولنے کا اخلاقی حق بھی کمزورپڑجاتا ہے۔
‘غداروں’ کو احترام دینا ہرگز ٹھیک نہیں: سنجے راوت
شیوسینا (یوبی ٹی) کے لیڈرنے کہا کہ اجیت پوارکی قیادت میں جوکچھ ہوا، اسے ہم بغاوت نہیں بلکہ ‘غداری’ مانتے ہیں۔ جب آپ اسی غداری کے خلاف عدالت میں لڑ رہے ہیں، توپھران لوگوں کواحترام کیوں دے رہے ہیں؟ کیا ایکناتھ شندے یشونت راوچوہان، شنکرراو چوہان، وسنت دادا پاٹیل، وسنت راو نائک، ولاس راو دیشمکھ یا منوہرجوشی جیسے لیڈر ہیں کہ ان کے دفترمیں جاکر میٹنگ کی جائے؟ یہ بات ہمیں دل سے لگی ہے۔ ہمارے اورشرد پوار کے تعلقات اچھے ہیں، لیکن اس موضوع پرہماری پارٹی کا رخ واضح ہے، ‘غداری’، غداری ہی ہوتی ہے۔ میں نے ممتا بنرجی کی پارٹی کے میں ہوئی ‘غداری’ پربھی اسی طرح کا ردعمل دیا تھا۔ اگربڑے لیڈران غداروں کو احترام دیتے رہیں گے، تومہاراشٹرکی سیاست کی شبیہ خراب ہوگی۔ میں شرد پوارسے کبھی بھی کھل کربات کرسکتا ہوں۔ ہمارے درمیان ذاتی محبت ہے، لیکن پارٹی کی سطح پریہ بے حد سنگین موضوع ہے، جنہوں نے آپ کے ساتھ غداری کی، ہم انہیں کبھی احترام نہیں دیں گے اورنہ ہی ان کے دفترمیں جاکراپنی پارٹی کی میٹنگ کریں گے۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82

-1783594153823_v.webp)





