
سماجوادی پارٹی کے لیڈرشیوپال یادو اوراوم پرکاش راج بھرمیں گھمسان مچا ہوا ہے۔ شیوپال یادونے اوم پرکاش راج بھرپرحملہ کیا ہے۔ انہوں نے اوم پرکاش راج بھرکے ذریعہ سماجوادی پارٹی میں انتشارسے متعلق بیان کے پیش نظرسخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کوجھوٹ بولنے کی عادت ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ سازش بھی کرتے رہتے ہیں۔ نہ تو سماجوادی پارٹی ٹوٹ رہی ہے اورنہ ہی سماجوادی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ ٹوٹ رہے ہیں۔
اے این آئی سے بات کرتے ہوئے شیوپال یادو نے اوم پرکاش راج بھرکی باتوں کوخارج کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی کا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ ٹوٹنے والا نہیں ہے۔ یہ لوگ جان بوجھ کراپنی ٹی آرپی بڑھانے کے لئے اورالیکشن کے دوران سیٹوں کی تعداد بڑھانے کے لئے اس طرح کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔
2027 اسمبلی الیکشن میں متحد رہے گی سماجوادی پارٹی: سماجوادی پارٹی
انہوں نے کہا کہ مجھے تولگتا ہے کہ وہ لوگ اس طرح کا ٹوئٹ جان بوجھ کرکرتے ہیں، لیکن اس کے لئے انہیں پیسہ بھی ملتا ہے۔ اسی وجہ سے وہ اس طرح کی باتیں پھیلاتے ہیں اورجھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوکی قیادت میں سال 2027 میں اترپردیش میں حکومت بنے گی۔ اوم پرکاش راج بھرکوپوری ریاست میں کوئی بھی سنجیدگی سے نہیں لیتا ہے۔
پارٹی کا کوئی بھی ایم پی کہیں نہیں جائے گا: شیوپال
پارٹی کے سینئرلیڈرشیوپال سنگھ یادونے واضح کیا کہ سماجوادی پارٹی کا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ کہیں نہیں جانے والا ہے۔ اوم پرکاش راج بھرکے سماجوادی پارٹی میں اندرونی انتشارہونے کے الزامات کوانہوں نے پوری طرح سے بے بنیاد قراردیا ہے۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے شیوپال یادونے واضح طورپرکہا کہ سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے اورجھوٹ پھیلانے سے متعلق بی جے پی اوراس کی اتحادی کی طرف سے اس طرح کی باتیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران جھوٹ بولتے ہیں اوروقت وقت پرسازش کرتے رہتے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ پارٹی چھوڑکرنہیں جا رہا ہے۔ یہ لوگ اپنی سیٹیں بڑھانے اوراپنی ٹی آرپی بڑھانے کے لئے کہتے ہیں۔
راج بھرکی باتوں کوکوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا: شیوپال
شیوپال یادو نے اوم پرکاش راج بھرکا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کابیان دیتے ہیں، کیونکہ اس کے لئے انہیں پیسے ملتے ہیں اورجان بوجھ کرجھوٹ پھیلاتے ہیں۔ شیوپال یادونے مزید کہا کہ سال 2027 میں الیکشن کے بعد ریاست میں اکھلیش یادوکی قیادت میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنے گی۔







