
ماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کے روز مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے کولکاتا میں ملاقات کی اور ترنمول کانگریس پراپنا بھروسہ دکھایا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کوکٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے آئی-پی اے سی ریڈ معاملے میں بی جے پی پرسوال اٹھایا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی لڑائی ہارنے کی لڑائی ہے۔ یہاں کی عوام دیدی کے ساتھ ہیں۔ یہ ہمارے ملک کی سیکولرازم کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ دیدی نے ای ڈی کو ہرا دیا ہے۔ بی جے پی پین ڈرائیو کا درد نہیں بھول پا رہی ہے۔
یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا، ’’دیدی نے ای ڈی کو ہرایا ہے۔ وہ بی جے پی کوہرائیں گی۔‘‘ انہوں نے پین ڈرائیوپربھی طنزکیا۔ انہوں طنزکرتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی ابھی بھی پین ڈرائیوکا درد نہیں بھولی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ 8 جنوری کو ای ڈی نے آئی-پی اے سی سربراہ پرتیک جین کے گھراورآفس پرچھاپہ مارا تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی دونوں مقامات پر پہنچیں۔ ریاستی پولیس کے ڈی جی راجیو کمار اور کولکاتا پولیس کمشنرمنوج ورما ان کے ساتھ تھے۔ ممتا بنرجی پرآئی-پی اے سی آفس سے کاغذات ای ڈی کے ہاتھوں سے چھیننے کے الزامات لگے۔
ای ڈی بھی دیدی سے ہارگئی: اکھلیش یادو
اس وقت ممتا بنرجی اس سرچ آپریشن سے متعلق کافی سرگرم تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ای ڈی کا استعمال کرکے ترنمول کانگریس کے امیدوارکی لسٹ کوضبط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس لئے ممتا بنرجی اس سے متعلق جانکاری، فائلیں اورپین ڈرائیولے کرچلی گئیں۔ کولکاتا ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد اکھلیش یادونے پین ڈرائیومعاملے پربی جے پی پرسوال اٹھایا۔ انہوں نے مزید کہا، ’’بنگال سے انسانیت اوربھائی چارہ کا پیغام دیا گیا تھا۔ وہاں تشدد کی یہ سیاست نہیں چلے گی۔ ای ڈی بھی دیدی سے ہارگئی ہے۔ بی جے پی پین ڈرائیو کا درد نہیں بھول پائی۔ اس لئے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی یہاں بھی ہارے گی۔‘‘
پین ڈرائیو کا درد نہیں بھولی ہے بی جے پی
اکھلیش یادو بنگال اوراترپردیش میں ایس آئی آرکے دوران ووٹرلسٹ میں پوری طرح سے تبدیلی سے متعلق کافی آوازاٹھائی ہے۔ بنگال میں، 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کوڈرافٹ لسٹ سے خارج کردیا گیا، جبکہ اترپردیش میں، باہرکئے گئے لوگوں کی تعداد کروڑوں میں ہے، جس کے بارے میں اکھلیش نے آوازاٹھائی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈرنے کہا کہ اگریہاں ایک کروڑ ووٹر ہٹائے گئے تھے تواترپردیش میں 4 کروڑووٹرہٹائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ہرجگہ ووٹ کاٹنے کی کوشش کررہا ہے۔ مغربی بنگال بھی اس سے الگ نہیں ہے۔ کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، ان کوجانبداری کی ضرورت ہے، لیکن جہاں جہاں بی جے پی ہاررہی ہے، وہ ووٹ کاٹنے کی سازش کر رہے ہیں۔”







