
جموں وکشمیرکے ڈوڈا میں ایک خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں سے گزرتے ہوئے فوج کی کیسپرگہری کھائی میں گرگئی، جس کی وجہ سے 10 جوان شہید ہوگئے جبکہ تین خمی ہوگئے ہیں۔ فوج کا یہ کیسپرڈوڈا میں بھدرواہ چمبا روڈ سے جا رہا تھا، جس کی حالت پہلے سے کافی خستہ ہے۔ کیسپرقریب 200 فٹ گہری کھائی میں گری ہے۔ جوانوں کونکالنے کے لئے بچاومہم جاری ہے اورریسکیو ٹیم اپنا کام تیزی سے کررہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، گاڑی میں 17 جوان سوارتھے۔
حادثہ کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی ہے اورزخمیوں کوبچایا جا رہا ہے۔ ایک افسرنے بتایا کہ نامعلوم وجوہات سے گاڑی سڑک سے پھسل گئی۔ حادثہ کے فوراً بعد بچاو اورراحت ٹیموں کوموقع پربھیجا گیا۔ زخمی فوج کو جائے حادثہ سے نکال کرپاس کے میڈیکل سینٹرمیں لے جایا گیا ہے، جہاں تین فوجیوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ جوانوں کونکالنے کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو جائے حادثہ سے نکال کرمیڈیکل کیمپ پہنچایا گیا ہے۔ تین فوجیوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے، جنہیں ادھم پورکے فوجی اسپتال میں ریفرکیا گیا ہے۔
کیسپرمیں تھے 17 جوان سوار
فوج کی گاڑی میں کل 17 جوان سوار تھے، جو ایک اونچی پہاڑی پوسٹ کی طرف جارہی تھی، تبھی ڈرائیورنے کنٹرول کھو دیا اورگاڑی سڑک سے پھسل گئی، جس کے بعد وہ 200 فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔
حساس بنی ہوئی ہے ڈوڈا کی صورتحال
جمون وکشمیر کے ڈوڈا ضلع میں سیکورٹی کی صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے۔ یہاں حال کے دنوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے آپریشن بڑھ گئے ہیں۔







