
دہلی–این سی آر میں جمعہ کو بھی دھند اور اسموگ کی گھنی پرت چھائی رہی، جس کے باعث فضائی معیار ’بہت خراب‘ زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق صبح سات بجے دہلی کا اوسط اے کیو آئی 350 رہا، جو ’بہت خراب‘ اور صحت کے لیے خطرناک ہے۔شہر کے متعدد علاقوں میں آج بھی ہوا انتہائی خراب بنی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں خصوصاً دمہ کے مریضوں، کمزور افراد اور بچوں کو شدید دمشکلات کا سامنا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بہت ضروری ہو تو ہی گھروں سے باہر نکلیں۔
آر کے پورم سب سے زیادہ آلودگی
دہلی کے مختلف علاقوں میں آج صبح اے کیو آئی درج کی گئی :آر کے پورم: 374 (سب سے خراب)، بوانا: 373، روہنی: 363، منڈکا: 356،چاندنی چوک: 352،جہانگیرپوری: 353،ویویک وہار: 355،آنند وہار: ،348، علی پور: 324، بُراڑی: 326،آئی ٹی او: 322،نریلا: 330،دہلی ایئرپورٹ کے آس پاس: 267
گزشتہ روز بدھ کو دہلی کا 24 گھنٹے کا اوسط اے کیو آئی 342 تھی، جو آج مزید بڑھ گئی ہے۔
AQI کو کب اچھا مانا جاتا ہے؟
CPCB کے مطابق:
0–50: اچھا
51–100: اطمینان بخش
101–200: درمیانہ
201–300: خراب
301–400: بہت خراب
401–500: شدید / خطرناک
یلو الرٹ، سرد لہر کی پیشگوئی
دہلی میں دسمبر کے پہلے ہفتے سے ہی سردی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا، جو معمول سے 2.2 ڈگری کم ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آج یعنی جمعہ کو سردی میں مزید اضافہ ہوگا اور کئی علاقوں میں سرد لہر چل سکتی ہے، جس کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
دارالحکومت کا کم از کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 3.9 ڈگری کم ہے۔ صبح کے وقت شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی نے ہفتہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
حکومت نے آلودگی کے نو اہم مقامات کی نشاندہی
اس فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے، دہلی حکومت شہر بھر میں 305 مسسٹ اسپرے سسٹم نصب کرنے کے عمل میں ہے، تاکہ ہوا میں دھول اور آلودگی کو حل کرنے میں مدد ملے۔ حکومت نے آلودگی کے نو اہم مقامات کی نشاندہی کی ہے، اور ان علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر مسٹ سسٹم لگائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ MCD 311 ایپ کا استعمال کرتے ہوئے دھول، کوڑا کرکٹ اور دیگر بلدیاتی مسائل کے بارے میں شکایات درج کریں تاکہ انہیں جلد حل کیا جا سکے۔







