
روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے بھارت دورے سے پہلے دہلی میں سیکورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔ دنیا کے سب سے زیادہ محفوظ لیڈرز میں شمار ہونے والے ولادیمیر پوتن کی حفاظت کے لیے بھارتی اور روسی ایجنسیاں مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی گنجائش نہ رہے۔
روسی اسپیشل ٹیم پہلے ہی دہلی میں
ولادیمیر پوتن کی خصوصی سیکورٹی ٹیم چند دن قبل خفیہ طور پر دہلی پہنچ چکی ہے، جو ہوٹل سے لے کر ایئرپورٹ اور میٹنگ وینیوز تک ہر جگہ کی باریک بینی سے جانچ کر رہی ہے۔ کس کمرے میں ولادیمیر پوتن رکیں گے، کون سا راستہ منتخب ہوگا، داخلہ و اخراج کے پوائنٹس کیا ہوں گے— ہر چیز پہلے سے فائنل کر دی گئی ہے۔ ولادیمیر پوتن جہاں بھی جاتے ہیں، ان کے ساتھ موبائل کیمیکل لیب ہوتی ہے، جو کھانے اور پانی کی کئی سطحوں پر جانچ کرتی ہے، اسی لیے وہ لوکل فوڈ یا پانی استعمال نہیں کرتے۔ کھانا، پانی اور یہاں تک کہ پرسنل پورٹیبل ٹوائلٹ بھی روس سے ہی لایا جاتا ہے تاکہ ان کی صحت اور میڈیکل ڈیٹا کی مکمل حفاظت ہو سکے۔
دہلی میں ملٹی لیئر سیکورٹی تعینات
دہلی پولیس، مرکزی ایجنسیاں اور SPG ہائی الرٹ پر ہیں۔ VIP روٹس کا بار بار ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ شہر کے مختلف حصوں میں بھاری پولیس فورس تعینات ہے۔
سخت حفاظتی انتظامات
- ہوٹل اور میٹنگ مقامات پر ملٹی لیئر سیکورٹی، اونچی عمارتوں پر اسنائپرز ، ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹم فعال ،ہر سگنل اور نیٹ ورک کی ٹیکنیکل مانیٹرنگ ، ہائی ڈیفینیشن کیمرے اور فیس ریکگنیشن سسٹم ،پولیس کنٹرول روم میں 24×7 خصوصی نگرانی۔
پورا شہر اس وقت ایک ہائی سیکورٹی زون میں تبدیل ہو چکا ہے، جس کے سبب ٹریفک پر بھی اثر پڑے گا۔ ولادیمیر پوتن کے قافلے کے روٹس پر ٹریفک ڈائیورژن نافذ کیے جائیں گے۔ SWAT ٹیم، اینٹی ٹیرر یونٹس، اور فوری ردعمل ٹیمیں (QRT) مختلف حساس مقامات پر تعینات رہیں گی۔ ڈرون اور CCTV کے ذریعے فضائی و زمینی نگرانی مزید مضبوط کر دی گئی ہے، جب کہ ٹیکنیکل انٹیلیجنس سسٹمز بھی فعال رہیں گے۔ ولادیمیر پوتن کے اہم بھارت دورے کو محفوظ بنانے کے لیے دہلی اس وقت مکمل طور پر ہائی ٹیک حفاظتی حصار میں گھیری ہوئی ہے۔







