بی سی سی آئی نے 9 جون کو ٹیم انڈیا کے 2 ٹیسٹ میچوں کے مقامات میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی ون ڈے سیریز کے 3 میچوں کے مقامات کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے نئے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 2 اکتوبر 2025 سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہو رہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ اب کولکاتا کی جگہ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے خلاف 14 نومبر سے شروع ہو رہی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ دہلی کے بجائے کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔
بی سی سی آئی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ہندوستان خواتین کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اب چنئی میں نہیں ہوں گے۔ اس سیریز کے 2 مقابلے اب نیو چنڈی گڑھ کے نیو پی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ آخری ون ڈے میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں فی الحال کام چل رہا ہے جس کی وجہ یہ ون ڈے سیریز اب وہاں نہیں ہوگی۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اپڈیٹ شدہ شیڈول درج ذیل ہے:
– ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 2 اکتوبر سے احمد آباد میں ہوگا۔
– دوسرا ٹیسٹ میچ نئی دہلی میں 10 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔
– جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 14 نومبر سے کولکاتا میں ہوگا۔
-دوسرا ٹیسٹ 22 نومبر سے گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔
– جنوبی افریقہ سے پہلا ون ڈے 30 نومبر کو رانچی میں ہوگا۔
– دوسرا ون ڈے 3 دسمبر کو رائے پور میں ہوگا۔
– تیسرا ون ڈے 6 دسمبر کو ویزاگ میں کھیلا جائے گا۔
– جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی ٹی-20 میچ 9 دسمبر کو کٹک میں ہوگا۔
– دوسرا ٹی-20 مقابلہ نیو چنڈی گڑھ میں 11 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
– تیسرا ٹی-20 میچ 14 دسمبر کو دھرم شالہ میں ہوگا۔
– چوتھا ٹی-20 لکھنؤ میں 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
– پانچواں ٹی-20 میچ 19 دسمبر کو احمد آباد میں ہوگا۔