مریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دنیا کو چونکاتے ہوئے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے امریکہ میں بننے والی فلموں کو بڑھاوا دینے کے لیے غیر ملکوں سے درآمد سبھی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر یہ اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی بدنام زمانہ الکاٹراز جیل کو بھی پھر سے کھولنے کا حکم دیا ہے۔ یہ جیل 1963 میں بند کر دی گئی تھی۔
ٹرمپ نے دوسرے ملکوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ امریکی فلم اسٹوڈیوز اور فلم سازوں کو ورغلا کر امریکہ سے باہر کھینچ لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اسے امریکہ کے لیے ایک ’قومی سلامتی کا خطرہ‘ بتایا اور کہا کہ یہ صرف تجارت نہیں بلکہ تشہیر اور ذہنیت پر بھی حملہ ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک اور چونکانے والا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ الکاٹراز جیل کو پھر سے بنانے اور کھولنے کا حمکم دے رہے ہیں تاکہ امریکہ کے سب سے خطرناک مجرموں کو وہاں رکھا جا سکے۔ الکاٹراز جیل 1963 میں بند کر دی گئی تھی اور اب یہ سین فرانسسکو کا ایک اہم سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ لیکن ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ایک بار پھر یہ جیل سرخیوں میں ہے۔