اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ہٹ اینڈ رن کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں دُبگّا چوراہے کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے شوہر-بیوی کو زوردار ٹکر مار دی جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ تیز رفتار گاڑی چلا رہا ڈرائیور جوڑا کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ ٹھاکر گنج تھانہ حلقہ میں پیش آیا۔ اس حادثہ کے بعد وہاں موجود لوگوں کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
اطلاع کے مطابق مہلوک شوہر-بیوی سیتاپور کے سندھنا تھانہ حلقہ کے رہنے والے تھے۔ وہ بس سے اترنے کے بعد سڑک پار کر رہے تھے، تبھی ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے انہیں زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر مارنے کے بعد گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ شدید زخمی شوہر اور بیوی خون سے لت پت زمین پر گر پڑے۔ وہاں موجود لوگ مدد کے لیے دوڑے لیکن دونوں کی جان نہیں بچائی جا سکی۔ اس دوران حادچہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔
بہار کے 18 اضلاع سیلاب سے متاثر، نتیش کمار آج متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے
بتایا جاتا ہے کہ شوہر اور بیوی کسی کام سے لکھنؤ آئے تھے اور دُبگّا چوراہے پر بس سے اترے تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد ٹھاکر گنج تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور جائزہ لیا۔ حادثہ کے وقت وہاں پر لوگوں کی کافی بھیڑ جمع ہو گئی تھی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر معاملہ درج کر لیا اور اس سلسلے میں آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
واقعہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس حادثہ کی جانکاری مہلوکین کے ورثا کو دے دی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی تیز رفتار سے اس طرح کے واقعات لگاتار ہو رہے ہیں اور لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ اس پر نکیل لگانی چاہیے اور انتظامیہ کو اس معاملے میں سخت قدم اٹھانا چاہیے۔