احمد آباد: آئی پی ایل 2024 کے کوالیفائر 1 میں کولکاتا نائٹ رائیڈر (کے کے آر) کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔ اس سیزن میں دنوں ٹیموں کی کارکردگی شاندار رہی ہے اور دنوں ٹرافی کی مضبوط دعویدار ہیں۔ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شام 7.30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ جو ٹیم یہ مقابلہ جیت جائے گی اس کو براہ راست فائنل میں رسائی حاصل ہو جائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے کے لئے ایلیمنیٹر کے فائح کے ساتھ کوالیفائر 2 میں مقابلہ کرے گی۔
آئی پی ایل کے پلے آف میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ چوتھا مقابلہ ہے، جس میں ایس آر ایچ نے گزشتہ تین مقابلوں میں فتح حاصل کی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر براہ راست ٹاکرے میں کے کے آر کو ایس آر ایچ پر برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کل 26 مقابلے ہوئے ہیں، ان میں سے 16 مقابلے کولکاتا نے جبکہ 9 مقابلے حیدرآباد نے اپنے نام کئے ہیں، ایک میچ ٹائی رہا تھا۔
ممکنہ پلیئنگ الیون
حیدرآباد: پیٹ کمنز (کپتان) ٹریوس ہیڈ، ابھیشیک شرما، راہل تریپاٹھی، نتیش کمار ریڈی، ہینرک کلاسین (وکٹ کیپر)، عبد الصمد، شہباز احمد، مینک مرکنڈے، بھونیشور کمار اور ٹی نٹراجن۔
کولکاتا: شیئرس ایئر (کپتان)، سنیل نارائن، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، انگاکرش رگھوونشی، وینکٹیش ایئر، آندرے رسل، رنکو سنگھ، مچل اسٹارک، ہرشت رانا، ویبھو اروڑہ اور ورون چکرورتی۔