لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ریاستوں میں کم ووٹنگ ہوئی ہے ان میں بہار، مہاراشٹر، یوپی، گجرات شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو تیسرے مرحلے میں اتر پردیش کی 10، بہار کی 5، گجرات کی 25 اور مہاراشٹر کی 11 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ ان چار ریاستوں میں کل 51 سیٹیں ہیں جہاں سب سے کم ووٹنگ ہوئی ہے۔ بہار کی جن سیٹوں پر تیسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوئی، ان میں جھانجھر پور میں 55.50 فیصد، سپول میں 62.40 فیصد، ارریہ میں 62.80 فیصد، مدھے پورہ میں 61.00 فیصد اور کھگڑیا میں 58.20 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
اترپردیش کے آگرہ میں 53.99، آنولا میں 57.08، بدایوں میں 54.05، بریلی میں 57.88، ایٹہ میں 59.17، فتح پور سیکری میں 57.09، فیروز آباد میں 58.22، ہاتھرس میں 55.36، مین پوری میں 58.59 اور سنبھل میں 62.81 فیصدی ووٹنگ ہوئی۔ جبکہ مہاراشٹر کی 11 سیٹوں پر جہاں ووٹنگ ہوئی ان میں کولہاپور 70.4 فیصد کے ساتھ سب سے آگے رہا۔ کولہاپور کے علاوہ بارامتی میں 56.10، رائے گڑھ میں 58.10، عثمان آباد میں 60.09، لاتور میں 60.02، شولاپور میں 57.60، ماڈھا میں 62.02، سانگلی میں 60.09، ستارا میں 63.01، رتناگیری-سندھو درگ میں 59.02 اور ہات کنگلے میں 68.01 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
گجرات کی 25 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ ان میں امریلی میں 49.44 احمد آباد ویسٹ میں 54.43، احمد آباد ایسٹ میں 54.43، آنند میں 63.96، کچھ میں 55.05، کھیڑا میں 57.43، گاندھی نگر میں 59.19، چھوٹا ادے پور میں 67.78، جام نگر میں 57.17، جوناگڑھ میں 58.80، داہود میں 58.66، نوساری میں 59.66، پنچمحل میں 58.65، پاٹن میں 57.88، پوربندر میں 57.79، بناس کانٹھا میں 68.44، بارڈولی میں 64.59، بھروچ میں 68.75، بھاو نگر میں 52.01، مہسانہ میں 59.04، راجکوٹ میں 46.47، وڈودرا میں 61.33، ولساڈ میں 72.24، سابر کانٹھا میں 63.04، سوریندر نگر میں 54.77 اور راجکوٹ میں 59.60 فیصدی ووٹنگ ہوئی۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق تیسرے مرحلے میں یوپی میں 57.34، بہار میں 58.18، گجرات میں 58.98 اور مہاراشٹر میں 61.44 ووٹنگ ہوئی۔ آسام ان ریاستوں میں سرفہرست ہے جہاں تیسرے مرحلے میں بھرپور ووٹنگ ہوئی۔ آسام کی 4 سیٹوں پر 81.16 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ مغربی بنگال کی 4 سیٹوں پر 75.79 فیصد، گوا میں 75.02 فیصد، چھتیس گڑھ میں 71.06 فیصد، کرناٹک میں 70.41 فیصد، دادرا اور نگر حویلی میں 69.87 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ مدھیہ پردیش کی 9 سیٹوں پر ووٹنگ کا تناسب 66.05 فیصد رہا۔ اس بار الیکشن کمیشن نے ووٹنگ فیصد بڑھانے کی کوشش کی مگر 2019 کے بالمقابل اس بار ووٹنگ 2.09 کم رہی۔