نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔
ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ شدید گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لیے ووٹرز صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنز پر پہنچنا شروع ہو گئے۔
تمام 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ کے پہلے دو گھنٹوں میں (9 بجے تک) ووٹنگ کا فیصد درج اس طرح رہا۔
انڈمان اور نکوبار جزائر میں 8.64 فیصد، اروناچل پردیش میں 4.95، آسام میں 11.15، چھتیس گڑھ میں 12.02، جموں و کشمیر میں 10.43، لکشدیپ میں 5.59، مدھیہ پردیش میں 14.12، مہاراشٹر میں 6.98، منی پور 7.63، میگھالیہ 12.96 فیصد پولنگ درج کیا گیا۔
اس کے علاوہ میزورم 9.36 فیصد، ناگالینڈ میں 7.65، پڈوچیری میں 7.49 اور راجستھان میں 10.67، سکم میں 6.63، تمل ناڈو میں 8.21، تریپورہ میں 13.62 اتر پردیش میں 12.22، اتراکھنڈ 10.41، مغربی بنگال میں 15.09 فیصد اور بہار میں 9.23 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں اور بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔