
ملک کی تین ریاستوں میں ایک ایک سیٹوں پرہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی کودوسیٹوں پرہارکا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ گجرات مانجل پوراسمبلی کے ضمنی الیکشن میں اسے جیت ملی ہے۔ تینوں سیٹوں میں سب سے زیادہ ہاٹ سیٹ بہارکے بانکی پورمیں جن سوراج کے بانی پرشانت کشورنے شاندارجیت حاصل کی ہے اورانہوں نے بی جے پی امیدوارنیرج سنہا کو18953 ووٹوں سے ہرا دیا ہے۔
آرجے ڈی امیدوارریکھا گپتا کو تقریباً 14 ہزارووٹ ملے اوروہ تیسرے نمبرپررہیں۔ حالانکہ الیکشن کے دوران اس سیٹ پرسہ رخی مقابلہ مانا جا رہا تھا، لیکن بانکی پورسے پرشانت کشورنے اپنی پارٹی کو نئی سمت دینے کا کام کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ سیٹ بی جے پی کے قومی صدرنتن نبین کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ اس طرح سے وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اوربی جے پی کے لئے یہ بڑا جھٹکا ہے۔ بی جے پی کے اہم گڑھ بانکی پورمیں 30 سال بعد بی جے پی کوہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دتیا میں کانگریس امیدوارکی شاندارجیت
وہیں مدھیہ پردیش کی ہائی پروفائل سیٹ دتیا میں کانگریس امیدوارکنورگھنشیام سنگھ نے بی جے پی امیدوارکو6016 ووٹوں سے ہرادیا ہے۔ گھنشیام سنگھ کوکل 66757 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی امیدوارآشوتوش تیواری کو60741 ووٹ ملے۔ آشوتوش تیواری کو6016 ووٹوں سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ یہ سیٹ بی جے پی اورکانگریس دونوں کے لئے کافی اہم مانی جا رہی تھی۔وہیں گجرات کے مانجل پوراسمبلی کے ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدوارستیش پٹیل نے 30 ہزار630 ووٹوں سے ہرا دیا۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82






