
نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ سے ٹیلی فون پر بات کرکے نامچی ضلع میں زیر تعمیر ٹنل گرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے حادثے میں جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ نامچی میں زیر تعمیر ٹنل کے منہدم ہونے سے ہونے والی اموات پر انہیں گہرا دکھ ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ (PMNRF) سے ہر جاں بحق شخص کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے جبکہ ہر زخمی کو 50 ہزار روپے بطور معاوضہ فراہم کیے جائیں گے۔
سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے بتایا کہ 20 جولائی کو سمرڈونگ میں این ایچ پی سی کے تیستا اسٹیج-6 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی زیر تعمیر سرنگ پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ٹنل منہدم ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں آٹھ مزدور ہلاک ہوگئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نے فون پر گفتگو کے دوران حادثے کی صورتحال اور جاری ریسکیو آپریشن کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور ہر ممکن مرکزی امداد کی یقین دہانی کرائی۔پریم سنگھ تمانگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ متاثرہ مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے وزیر اعظم کی ہمدردی اور حکومت ہند کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا وعدہ اس مشکل وقت میں سکم کے عوام کے لیے حوصلہ افزا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF)، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF)، سکم اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس، رنگپو پی ایچ سی کی طبی ٹیمیں اور مقامی رضاکار باہمی تعاون کے ساتھ امدادی اور راحتی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔وزیر اعلیٰ نے سکم کے عوام کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کا مسلسل تعاون، ہمدردی اور ریاست کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کیا۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







