
ٹنہ: بہار کی بانکی پور اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب سے قبل جن سوراج پارٹی کو بڑا سیاسی جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما کے۔سی۔ سنہا اور رتیش رنجن عرف بٹو سنگھ سمیت کئی اہم رہنماؤں نے بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکنیت اختیار کر لی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراوگی نے تمام رہنماؤں کو پارٹی کی رکنیت دلائی اور ان کا خیر مقدم کیا۔ قابل ذکر ہے کہ جن سوراج کے بانی پرشانت کشور خود بانکی پور ضمنی انتخاب میں امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔
بااثر لیڈروں کی شمولیت سے جن سوراج کو نقصان
کے۔سی۔ سنہا گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کمہرار اسمبلی حلقے سے جن سوراج کے باضابطہ امیدوار تھے، جبکہ رتیش رنجن سنگھ عرف بٹو سنگھ نے دیگھا اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑا تھا۔ دونوں رہنماؤں کو اپنے اپنے علاقوں میں بااثر مانا جاتا ہے۔ ایسے میں بانکی پور ضمنی انتخاب سے عین قبل ان کی بی جے پی میں شمولیت کو جن سوراج کے لیے بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کی رکنیت اختیار کرنے والوں میں گوپال سنگھ (منیر اسمبلی حلقے کے سابق امیدوار)، ونیتا بٹو سنگھ (سابق میئر امیدوار)، ڈاکٹر کشور کمار، برج کشور سنہا، برہم دیو مانجھی، سنیل یادو، راجو یادو، رنجیت سنگھ، رام بابو یادو، شبھم سنگھ، منٹو رائے اور سادھو جی سمیت کئی دیگر رہنما بھی شامل ہیں۔ ان رہنماؤں کے ساتھ سیکڑوں حامیوں نے بھی بی جے پی کا دامن تھام لیا۔
بی جے پی کا دعویٰ: اپوزیشن میں بھگدڑ مچی ہوئی ہے
اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی کارکردگی اور بی جے پی کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بڑی تعداد میں پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں اپوزیشن جماعتوں میں بھگدڑ کی صورت حال ہے اور عوامی نمائندے مسلسل بی جے پی کا رخ کر رہے ہیں۔ سراوگی نے کہا کہ جن رہنماؤں نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور این ڈی اے حکومت کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، ان کا بی جے پی خاندان میں دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے اراکین تنظیم کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ بانکی پور ضمنی انتخاب سے قبل جن سوراج کے کئی اہم رہنماؤں کی بی جے پی میں شمولیت انتخاب کو متاثر کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ بانکی پور اسمبلی حلقے سے چار مرتبہ کے رکن اسمبلی نتن نوین کے استعفیٰ کے بعد یہ ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دی تھی۔ بانکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے 30 جولائی کو ووٹنگ ہوگی۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







