
NEET Paper Leak: کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے جمعرات کومرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان پرسخت حملہ کرتے ہوئے ان پرطلبا کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔ راہل گاندھی نے ملک کے نوجوانوں سے معافی مانگنے اوروزیرعہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت اقتدار کے تکبرمیں ڈوب چکی ہے اوراب اپنے حقوق، منصفانہ جانچ اوربہترمستقبل کا مطالبہ کرنے والے طلبا کونشانہ بنا رہی ہے۔
طلبا کو دہشت گرد کہا جا رہا ہے: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے لکھا، “اقتدارکے تکبرمیں ڈوبی مودی حکومت اب اس سطح پرپہنچ گئی ہے، جہاں وزیرتعلیم ان طلبا کو’آتنک وادی’ (دہشت گرد) کہہ رہے ہیں، جوصرف اپنے حقوق، شفاف امتحان اورمحفوظ مستقبل کا مطالبہ کررہے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کی ناکامیوں اورباربارہونے والے پیپرلیک نے ملک کے لاکھوں طلبا کے مستقبل کومتاثرکیا ہے۔
پیپرلیک اورتعلیمی نظام پراٹھائے سوال
راہل گاندھی نے کہا، “ذرا سوچئے، جن کی ناکامیوں کی وجہ سے اتنے پیپرلیک ہوئے، جن کے اقتدارمیں 20 بچوں کی جان چلی گئی، جنہوں نے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل اندھیرے میں دھکیل دیا، وہی آج متاثرہ طلبا اوران کی آوازاٹھانے والوں کو’آتنک وادی’ کہہ رہے ہیں۔” انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت تنقید کرنے والوں کوالگ الگ نام دے کربدنام کرنے کی سیاست کرتی ہے۔
تعلیمی نظام وصولی کا اڈہ بن گیا: کانگریس ایم پی
راہل گاندھی نے ملک کی تعلیمی نظام پرسوال بھی اٹھائے۔ انہوں نے کہا، “میں نے کوٹا میں بھی یہ بات کہی تھی اورآج پھرکہہ رہا ہوں کہ ملک کا تعلیمی نظام اب وصولی کا اڈہ بن چکا ہے۔” انہوں نے کہا کہ اس نظام کوایسے نہیں چلنے دیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہربچے کوسستی معیاری تعلیم اورشفاف امتحانات ملے، اس کے لئے وہ مسلسل آوازبلند کرتے رہیں گے۔
دھرمیندر پردھان نے کیا کہا؟
راہل گاندھی کا ردعمل مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان کے اس بیان کے بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے جنترمنترپراپنے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہوئے احتجاج کو”نظام میں خلل ڈالنے والے عناصرکی بی ٹیم” قراردیا تھا۔ دھرمیندرپردھان نے کہا تھا-“جن لوگوں کوجمہوریت میں مسترد کردیا گیا ہے، وہ اب بھیس بدل کرنظام (سسٹم) کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ وہ ان لوگوں کی حمایت میں نعرے لگا رہے ہیں، جوملک کوتقسیم کرنا چاہتے ہیں۔”
نیٹ امتحان پرتنازعہ جاری
واضح رہے کہ 21 جون کوقومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ 2026 (NEET-UG 2026) ملک اوربیرون ملک کے 14 مراکزپرمنعقد کیا گیا تھا۔ حالانکہ، امتحان عمل پرمبینہ پیپرلیک تنازعہ نے کافی اثرڈال دیا ہے اور اسے لے کرسیاسی بیان بازی مسلسل جاری ہے۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







