
ممبئی: ٹی وی اداکارہ سنجیتا اُگلے کی موت کے بعد ان کی قریبی دوست اندراکشی کانجی لال نے چونکا دینے والے دعوے کیے ہیں۔ اندراکشی کا الزام ہے کہ شو “ساجن گھر“ میں سنجیتا کے ساتھی اداکار اُججول شرما انہیں ذہنی طور پر ہراساں کرتے تھے اور ایک موقع پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ٹیلی چکر سے گفتگو کرتے ہوئے اندراکشی نے کہا کہ اُججول شرما نے سنجیتا سے رقم ادھار لی تھی، لیکن جب اداکارہ نے اپنی رقم واپس مانگی تو وہ ناراض ہو گئے۔ ان کے مطابق، اُججول نے نہ صرف سنجیتا کے ساتھ بدتمیزی کی بلکہ انہیں دھمکیاں بھی دیں۔اندراکشی نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیٹس میں اُججول کی جانب سے نامناسب زبان استعمال کی گئی اور سنجیتا کی توہین بھی کی گئی۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ “ساجن گھر” کی شوٹنگ کے دوران اُججول مسلسل سنجیتا کو ذہنی اذیت پہنچاتے تھے۔ اندراکشی کے مطابق، سنجیتا نے اس رویے کی شکایت بھی کی تھی، لیکن جب انہیں محسوس ہوا کہ حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی تو انہوں نے شو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ادھر اُججول شرما نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ سنجیتا اپنے سابق بوائے فرینڈ کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں تھیں۔ تاہم اندراکشی نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سنجیتا کو طویل عرصے سے جانتی تھیں اور اداکارہ اپنے ماضی کے تعلقات کی وجہ سے پریشان نہیں تھیں
۔واضح رہے کہ سنجیتا اُگلے نے 14 جون کو اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔ ابتدائی پولیس تحقیقات کے مطابق اداکارہ نے اپنے بیڈ روم میں چھت کے پنکھے سے ساڑھی کے ذریعے پھندا لگا کر جان دی۔ اچولے پولیس اسٹیشن کے اے پی آئی ونود باغ کے مطابق واقعہ 14 جون کی شام تقریباً 7 سے 7:30 بجے کے درمیان پیش آیا۔ سنجیتا نے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کر لیا تھا اور بعد میں دروازہ کھولنے پر وہ پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔پولیس معاملے کی مختلف زاویوں سے جانچ کر رہی ہے، جبکہ اندراکشی کانجی لال کے الزامات کے بعد کیس نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82






