
انگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا اور بزنس مین رابرٹ واڈرا کے بیٹے ریحان واڈرا نے اپنی طویل عرصے کی گرل فرینڈ اویوا بیگ سے منگنی کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ ریحان واڈرانے سات سال سے جاری رشتے کے بعد اویوا بیگ کو پروپوز کیا، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ اس موقع پر دونوں خاندانوں کے افراد موجود تھے اور منگنی کو خاندانوں کی رضامندی حاصل ہے۔رپورٹس کے مطابق راجستھان کے رنتھمبور میں جلد ہی ایک شاندار منگنی تقریب منعقد ہونے کا امکان ہے، جب کہ شادی کی تقریب آئندہ چند مہینوں میں ہونے کی بات
کہی جا رہی ہے۔
اویوا بیگ دہلی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد عمران بیگ ایک بزنس مین ہیں جب کہ والدہ نندیتا بیگ ایک معروف انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نندیتا بیگ اور پرینکا گاندھی واڈرا پرانی دوست ہیں اور نندیتا نے کانگریس ہیڈکوارٹر اندرا بھون کے انٹیریئر ڈیزائن میں بھی مدد کی تھی۔اوویوا بیگ نے دہلی کے معروف ماڈرن اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد او پی جندل گلوبل یونیورسٹی سے میڈیا کمیونیکیشن اور جرنلزم میں گریجویشن کیا۔ وہ ایک باصلاحیت فوٹوگرافر اور آرٹسٹ ہیں، جن کا کام گزشتہ پانچ برسوں میں کئی معروف نمائشوں میں پیش کیا جا چکا ہے، جن میں انڈیا آرٹ فیئر کا ینگ کلیکٹر پروگرام، میتھڈ گیلری، دی کوارم کلب اور انڈیا ڈیزائن آئی ڈی شامل ہیں۔
اویوا بیگ آرٹ کے شعبے کے ساتھ ساتھ کاروباری دنیا میں بھی سرگرم ہیں۔ وہ ایٹلیئر 11 نامی فوٹوگرافی اسٹوڈیو اور پروڈکشن کمپنی کی شریک بانی ہیں، جو ملک بھر میں مختلف برانڈز اور ایجنسیوں کے ساتھ کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ قومی سطح کی سابق فٹبال کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کے قریب گیارہ ہزار فالوورز ہیں۔اپنی ویب سائٹ پر اویوا بیگ نے خود کو دہلی میں مقیم ایک فوٹوگرافر کے طور پر بیان کیا ہے، جن کا فن روزمرہ زندگی کی سادگی اور پیچیدگی کے امتزاج کو اجاگر کرتا ہے۔ ان کا کام ایک خاموش مشاہد کی نظر سے زندگی کے مختلف رنگوں کو پیش کرتا ہے، جو انہیں نوجوان فنکاروں میں ایک منفرد مقام دلاتا ہے۔






