
بہار میں این ڈی اے کی نئی حکومت بن گئی ہے۔ پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقدہ ایک شاندار حلف برداری تقریب میں جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سپریمو نتیش کمار نے ریکارڈ 10ویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ گورنر محمد عارف خان نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ نتیش کمار کے ساتھ ان کی نئی کابینہ کے 26 وزراء نے بھی حلف لیا ،جن میں بی جے پی کے 14 اور جے ڈی یو کوٹے کے 8 وزراء شامل ہیں۔ 26 نئے وزراء میں ایک مسلمان اور تین خواتین شامل ہیں۔ پہلی بار تین ایم ایل اے بھی وزیر بنے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈروں اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا نے بھی تقریب میں وزراء کی حیثیت سے حلف لیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا اور این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے کئی وزرائے اعلیٰ اور مرکزی وزراء نے حلف برداری
کی تقریب میں شرکت کی۔ا سٹیج پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مدھیہ پردیش کے موہن یادو، راجستھان کے بھجن لال شرما، گجرات کے بھوپندر پٹیل سمیت کئی بڑے لیڈر موجود تھے۔
گاندھی میدان میں پھر گونجا نتیش کمار کا نعرہ
گاندھی میدان کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ تقریب میں جے ڈی یو-بی جے پی کے ہزاروں کارکنان اور عوام نے شرکت کی۔ اسٹیج سے نتیش کمار ایک بار پھر بہار میں کے نعرے گونجنے لگے۔
26 وزراء نے حلف اٹھایا
نتیش کمار کے علاوہ این ڈی اے حکومت کے 26 وزراء نے بھی گاندھی میدان میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی لیڈر سمراٹ چودھری اور ڈپٹی لیڈر وجے کمار سنہا نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ سمراٹ چودھری اور وجے سنہا کے علاوہ، بی جے پی ممبران منگل پانڈے، ڈاکٹر دلیپ جیسوال، نتن نوین، رام کرپال یادو، سنجے سنگھ، ارون شنکر پرساد، سریندر مہتا، نارائن پرساد، رما نشاد، لکھیندر پاسوان، شریاسی سنگھ، اور ڈاکٹر پرمود کمار چندراونشی کو بھی حکومت میں وزیر بنایا۔
جے ڈی یو کے آٹھ وزراء نے لیا حلف
نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کے آٹھ وزراء نے بھی حلف برداری کی تقریب میں حلف لیا۔ جے ڈی یو سے وزراء کے طور پر حلف لینے والوں میں وجے کمار چودھری، شرون کمار، وجیندر یادو، اشوک چودھری، لیسی سنگھ، محمد زمان خان، مدن ساہنی، اور ڈاکٹر پرمود کمار شامل ہیں۔
ان ایم ایل اے نے بھی بطور وزیر حلف لیا
اس کے علاوہ چراغ پاسوان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سنجے کمار (پاسوان) اور سنجے سنگھ نے وزیروں کے طور پر حلف لیا۔ اس دوران جیتن رام مانجھی اور اپیندر کشواہا کی پارٹیوں سے سنتوش کمار سمن اور دیپک پرکاش نے بھی نئی حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔
نتیش 10ویں بار وزیر اعلیٰ بنے
بہار میں این ڈی اے کی نئی حکومت بن گئی ہے۔ نتیش کمار نے 10ویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔ نتیش نے پہلی بار نومبر 2005 میں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے 2010، 2015 (دو بار)، 2017، 2020، 2022 (دو بار) اور 2024 میں حلف لیا تھا۔ اب انہوں نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی 10ویں مدت کا آغاز کیا ہے۔ وہ بہار کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزرائے اعلیٰ میں سے ایک بن گئے ہیں۔
این ڈی اے کی شاندار واپسی
بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے اتحاد حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپس کی۔ این ڈی اے نے 202 سیٹیں جیتی ہیں، جب کہ اپوزیشن اعظیم اتحاد نے 35 سیٹیں جیتی ہیں۔





