
سعودی عرب میں پیر کے روز علی الصبح ایک بھیانک سڑک حادثے میں کم سے کم 42 ہندوستانی عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے کا انداشہ ہے۔ ان میں سے کئی زائرین کے تلنگانہ کے حیدرآباد سے ہونے کی معلومات سامنے آئی ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مکہ سے مدینہ جارہی ایک بس مفریحات علاقے کے پاس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکراگئی۔







