الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر کی 4 اور پنجاب کی ایک راجیہ سبھا سیٹ کے لیے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق ان پانچوں سیٹوں کے لیے ووٹنگ 24 اکتوبر کو کرائی جائے گی۔ انتخاب کا نوٹیفکیشن 6 اکتوبر کو جاری ہوگا۔ اس انتخاب کے لیے امیدوار 6 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں، جبکہ نامزدگی کی آخری تاریخ 13 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
امیدواروں کے ذریعہ جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی تحقیقات 14 اکتوبر کو کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ ووٹنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اسی روز شام 5 بجے شروع ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی مکمل طور سے شفاف اور منصفانہ طریقے سی کی جائے گی۔