
نئی دہلی: کانگریس کی سابق صدر اوررکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی نے غزہ پرمودی حکومت کی خاموشی سے متعلق سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ ایک آرٹیکل میں انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستان اب فلسطین کے حقوق پراپنی پرانی پالیسی سے ہٹ کراسرائیل کے ساتھ قریبی رشتوں کوزیادہ اہمیت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ سے متعلق ہندوستان کی موجودہ پالیسی غیرملکی پالیسی پرسوال کھڑے کرتی ہے۔ سونیا گاندھی نے آرٹیکل میں لکھا کہ غزہ میں جاری جدوجہد نے بھاری تباہی مچائی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں حالات بے حد سنگین ہیں اوربڑی تعداد میں عام شہری اس کی قیمت چکا رہے ہیں۔ ان کے مطابق، 20 سال سے زیادہ بچوں کی موت ہوچکی ہے اور44 ہزارسے زیادہ بچے زخمی ہوئے ہیں۔
ہندوستان کا نئے موقف سے شبیہ کو ہوسکتا ہے نقصان: سونیا گاندھی
کانگریس لیڈرنے بین الاقوامی برادری کی بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل بڑھتے ثبوتوں اورقانونی کارروائی کے باوجود دنیا اس جدوجہد کوروکنے میں ناکام رہی ہے۔ سونیا گاندھی نے الزام لگایا کہ ہدنوستانی حکومت بھی اس موضوع پرتقریباً خاموش رہی ہے اورغزہ کے عام لوگوں کے درد پرمضبوطی سے آوازنہیں اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تاریخی طورپر فلسطین کی حمات کررہا ہے۔ ایسے میں اس پالیسی سے پیچھے ہٹنا ہندوستان کی عالمی شبیہ کونقصان پہنچا سکتا ہے۔ ان کے مطابق، مسلسل خاموشی اخلاقی اوراسٹریٹجک دونوں نظریے سے صحیح نہیں ٹھہرائی جاسکتی۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے فلسطینی حقوق کی حمایت میں کھل کربولنے کی اپیل کی۔
بی جے پی نے سونیا گاندھی کے الزامات پرکیا پلٹ وار
بی جے پی نے سونیا گاندھی کے بیان پرسخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ بی جے پی نے ان پرغیرملکی پالیسی کے موضوع پرووٹ بینک کی سیاست سے جوڑنے کا الزام لگایا ہے۔ بی جے پی ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا کہ ہندوستان نے غزہ اورفلسطین کے موضوع پرکئی باراپنا رخ واضح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی تجویزپرووٹنگ کے ذریعہ اپنی صورتحال واضح کی ہے اورانسانی امداد بھی بھیجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ غیرملکی پالیسی سے زیادہ ووٹ بینک کی سیاست کرتی رہی ہے۔ ان کے مطابق، کانگریس نے لمبے وقت تک اسرائیل کے ساتھ رشتوں کو اسی وجہ سے مضبوط نہیں کیا۔ شہزاد پونا والا نے یہ بھی الزام لگایا کہ کانگریس چنندہ موضوعات پرہی آواز اٹھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی غزہ پربولتی ہیں، لیکن دوسرے معاملوں میں ان کی خاموشی سوال اٹھاتی ہے۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







