
ئی دہلی : بہار کے ضلع بھوجپور میں مبینہ انکاؤنٹر میں مارے گئے بھرت تیواری کے معاملے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ نے اہم انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھرت تیواری کو تین نہیں بلکہ مجموعی طور پر پانچ گولیاں لگی تھیں، جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھرت تیواری کی ران میں چار گولیاں لگیں، جب کہ ایک گولی بائیں ٹانگ میں پیوست ہوئی۔ اس سے قبل حکام کی جانب سے تین گولیاں لگنے کی بات کہی جا رہی تھی، قابل ذکر بات یہ ہے کہ مقتول کی بہن مسلسل دعویٰ کر رہی تھیں کہ بھرت تیواری کو پانچ گولیاں ماری گئی تھیں، جس کی اب پوسٹ مارٹم رپورٹ سے بھی تصدیق ہو گئی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا بتایا گیا ہے؟
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پہلی گولی بائیں ران کے اوپری حصے میں سامنے کی جانب لگی، دوسری گولی بائیں ران کے درمیانی حصے میں اندرونی جانب پیوست ہوئی۔ تیسری گولی دائیں ران کے درمیانی حصے میں لگی، جب کہ چوتھی گولی دائیں ران کے بیرونی حصے سے اندر کی طرف داخل ہوئی۔ پانچویں گولی بائیں ٹانگ کے درمیانی حصے میں پیچھے کی جانب لگی تھی۔
انکاؤنٹر معاملے پر سیاسی ہلچل تیز
بھرت تیواری کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر کو لے کر بہار کی سیاست گزشتہ کئی دنوں سے گرم ہے۔ اپوزیشن مسلسل حکومت پر حملہ آور ہے اور معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے۔
حکومت نے عدالتی کمیشن تشکیل دیا
اس معاملے پر بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے واضح کیا ہے کہ واقعے میں ملوث کسی بھی قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے پٹنہ میں “سمویدھان ہتیہ دیوس” کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھوجپور واقعے کو حکومت نے انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے، اسی لیے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے تاکہ غیرجانبدارانہ تحقیقات کے ذریعے انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر تحقیقات میں کوئی بھی شخص قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
30 دن میں کارروائی نہ ہونے پر معطلی کا انتباہ
سمراٹ چودھری نے انتظامی کارروائیوں میں تاخیر پر بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی درخواست پر 30 دن کے اندر حکم جاری نہیں کیا جاتا تو 31ویں دن متعلقہ افسر کی معطلی کا حکم براہِ راست وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بروقت انصاف اور انتظامی سہولت فراہم کرنا ہے۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







