
مغربی بنگال میں اسمبلی الیکشن سے پہلے پارٹی بدلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جمعہ کے روزبنگلہ فلم اداکارہ پارنومترا بی جے پی چھوڑکرٹی ایم سی میں شامل ہوگئیں۔ ترنمول کانگریس کے دفترمیں وزیرصحت چندریما بھٹا چاریہ کی موجودگی میں پارنومترا نے ٹی ایم سی میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ سبھی انسان غلطیاں کرتے ہیں۔ ان غلطیوں کوسدھارنے کا وقت آگیا ہے۔ میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوکرخود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں۔
سال 2021 کے اسمبلی الیکشن سے پہلے پارنومترا 2019 میں بی جے پی میں شامل ہوئی تھیں۔ انہوں نے بی جے پی کی ٹکٹ پربراہ نگرسیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ اس وقت تاپس رائے نے ترنمول کانگریس کے لئے ان کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔ تاپس رائے بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔ اب سائنتکا بنرجی ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی ہیں۔ حال میں پارنو مترا نے بی جے پی لیڈران کواپنی ناراضگی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے جمعہ کے روزکہا، ”میں 6 سال پہلے بی جے پی میں شامل ہوئی تھی، آپ کویاد ہوگا۔ لگتا ہے کہ اس بارمجھے خود کو ٹھیک کرلینا چاہئے۔ میں نے وہیں کیا۔“
بنگالی اداکارہ نے پارٹی بدلی
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے کام نے انہیں ترغیب دی ہے۔ وزیرچندریما بھٹاچاریہ اسی دن پارنومترا کوپارٹی کا جھنڈا سونپا۔ انہوں نے کہا، ”پارنووزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے کام سے متاثرہوکرہماری پارٹی میں آئی ہیں۔“ پارنومترا نے 2007 میں اپنی اداکاری کیریئرکی شروعات کی تھی۔ انہوں نے چھوٹے پردے پرروی اوجھا کے ’کھیلا‘ سیریل سے شروعات کی تھی۔ انجن دتا انہیں بڑے پردے پرلائے۔ وہ فلم ’رنجنا امی آراسب نا‘ کی ہیروئن ہیں۔ اداکارہ کے پروفائل میں ’بیڈروم‘، ’مش مشٹھی اینڈ مور‘، ’راج کہنی‘، ’الین گریرگولک دھندا‘، ’اپورپنچالی‘، ’انک کی کتھا‘ جیسی فلمیں ہیں۔
سال 2019 میں بی جے پی میں ہوئی تھیں شامل
سال 2019 میں بی جے پی میں شامل ہوئیں۔ انہیں 2021 کے اسمبلی الیکشن میں براہ نگراسمبلی حلقہ سے نامزد کیا گیا تھا، لیکن وہ ٹی ایم سی کے تاپس رائے سے ہارگئی تھیں۔ اس سال، بی جے پی نے پائل سرکار، شرامبت چٹرجی، تنوشری چکرورتی جیسے کئی ستاروں کوالگ الگ انتخابی حلقوں سے میدان میں اتارا تھا، لیکن زیادہ تر اداکارہ ہارگئی تھیں۔







