
ئی دہلی: بہارمیں نئی حکومت کی تشکیل 20 نومبر 2025 کوہوئی تھی۔ اسی دن نتیش کمار نے دسویں بار بہارکے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔ اب نتیش حکومت کے کابینہ توسیع کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں بہارکابینہ کی توسیع ہوسکتی ہے۔ اس سے متعلق این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں میں بھی رضا مندی بن گئی ہے۔ کابینہ توسیع سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں۔ جنوری میں بہارکابینہ میں خالی عہدوں کوبھرنے کے لئے توسیع ہوگی۔ بی جے پی اور جے ڈی یوقیادت کے درمیان بہارکابینہ کی توسیع سے متعلق رضا مندی بن گئی ہے۔ ابھی نتیش کابینہ میں وزیراعلیٰ سمیت 24 وزرا ہیں جبکہ کل 36 وزیربنائے جاسکتے ہیں۔ ایسے میں ابھی 11 سے 12 نئے وزیرشامل ہوسکتے ہیں۔
وزیراعظم مودی سے نتیش کمارکی ملاقات







