.وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے رہنماؤں نے پیر کے روز ناگالینڈ کے عوام کو ان کے ریاستی دن پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا:’’ناگالینڈ کے لوگوں کو اسٹیٹ ہوڈ ڈے کے موقع پر دلی مبارکباد۔ خدمت، ہمت اور رحم دلی سے جڑی شاندار نگا ثقافت کی ہمیشہ تعریف کی جاتی ہے۔ ناگالینڈ کے لوگوں نے کئی شعبوں میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ امید ہے کہ آنے والے برسوں میں ریاست خوشحالی اور ترقی کے ساتھ مسلسل آگے بڑھتی رہے گی۔‘‘
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا:’’ناگالینڈ کے ریاستی دن پر اس خوبصورت ریاست کے میرے تمام بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد۔ ناگالینڈ کی دلکش قبائلی ثقافت، شاندار روایات اور بے مثال قدرتی خوبصورتی اسے واقعی خاص بناتی ہے۔ ریاست ترقی کرتی رہے اور اس کے عوام کو امن، صحت اور خوشحالی کی نعمتیں ملتی رہیں۔‘‘
اگالینڈ سے بی جے پی کی رکنِ پارلیمنٹ فانگنون کونیاک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا:’’اس خاص موقع پر ہم اُن پائنئرس اور دوراندیش لیڈروں کو دل سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی لگن نے اُس ناگالینڈ کی بنیاد رکھی جسے ہم آج فخر کے ساتھ اپنا گھر کہتے ہیں۔ ہماری زمین، جو بے پناہ قدرتی حسن، متحرک کمیونٹیز اور شاندار ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے۔ اس اہم سنگِ میل کا جشن مناتے ہوئے ناگالینڈ کے لوگ ایمانداری، دیانت داری اور اجتماعی ترقی کی اُن قدروں کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کو دوبارہ دہرائیں جو ہمیں اپنے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی ہیں۔ ناگالینڈ اسٹیٹ ہوڈ ڈے پر ہر ایک کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ خدا ہماری ریاست اور اس کے لوگوں کو امن، خوشحالی اور اتحاد کی توفیق عطا کرے۔‘‘
دہلی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا: ’’ناگالینڈ کے لوگوں کو اُن کے ریاستی دن پر دلی مبارکباد۔ ناگالینڈ کی جاندار ثقافتی وراثت اور اس کے عوام کی رحم دلی پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ نگا روایات مضبوطی، ہم آہنگی اور خدمت کی علامت ہیں اور ہم سب کو مسلسل ترغیب دیتی رہتی ہیں۔ آنے والے برسوں میں ناگالینڈ کے لیے مستقل ترقی، امن اور خوشحالی کی دعا کرتی ہوں۔‘‘







