ملک کی سب سے بڑی نجی تھرمل پاور پیدا کرنے والی کمپنی اڈانی پاور لمیٹڈ (APL) نے پیر کو کہا کہ اس کی ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) کارکردگی میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی کا ای ایس جی اسکور بڑھ کر 66 ہوگیا ہے، جو گزشتہ جائزے میں 65 تھا۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے بھارتی تھرمل پاور، مخلوط ایندھن اور مربوط توانائی کے شعبے کی بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں اپنی نمایاں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
’ایسپائرنگ‘ زمرے میں جگہ برقرار
کمپنی کو این ایس ای سسٹینی بلیٹی کے تازہ ترین جائزے میں ایک بار پھر ’ایسپائرنگ‘ زمرے میں رکھا گیا ہے۔ این ایس ای سسٹینی بلیٹی ، SEBI میں رجسٹرڈ ای ایس جی ریٹنگ فراہم کرنے والا ادارہ اور NSE Indices کی ذیلی کمپنی ہے، جو لسٹڈ کمپنیوں کی ماحولیاتی، سماجی اور انتظامی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔
پائیداری پر مبنی اقدامات کا نتیجہ
اڈانی پاور کے مطابق، ای ایس جی اسکور میں یہ بہتری پائیداری پر مبنی اقدامات اور آپریشنل کارکردگی بڑھانے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس نے الٹرا سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی پر مبنی کم اخراج والے پاور پلانٹس کا استعمال بڑھایا ہے۔ اس کے ساتھ مسلسل اخراج کی نگرانی کے نظام، توانائی کی کارکردگی کے پروگرام، پانی کے تحفظ کے اقدامات اور فضلہ مینجمنٹ سے متعلق سرگرمیوں کو بھی مزید مضبوط کیا گیا ہے۔
تعلیم، صحت اور ہنرمندی پر توجہ
سماجی شعبے میں کمپنی نے تعلیم، صحت اور ہنرمندی کی ترقی پر مرکوز متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔ ان میں معاشی طور پر کمزور طلبہ کے لیے اسکالرشپ، صحت کیمپ اور مقامی برادریوں کے لیے روزگار و ذریعۂ معاش کو فروغ دینے والے منصوبے شامل ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد اس کے آپریشنل علاقوں کے آس پاس رہنے والی برادریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
500 لسٹڈ کمپنیوں کا سالانہ جائزہ
این ایس ای سسٹینی بلیٹی ہر سال بھارت کی 500 لسٹڈ کمپنیوں کا جائزہ لیتی ہے اور سرمایہ کاروں سمیت دیگر متعلقہ فریقوں کو کمپنیوں کی طویل مدتی قدر پیدا کرنے کی صلاحیت اور ای ایس جی کارکردگی کا آزادانہ جائزہ فراہم کرتی ہے۔
گورننس میں بھی بہتری کا دعویٰ
گورننس کے محاذ پر اڈانی پاور نے دعویٰ کیا کہ اس کی مختلف بورڈ کمیٹیوں میں آزاد ڈائریکٹروں کی نمائندگی ریگولیٹری تقاضوں سے زیادہ ہے۔کمپنی نے اپنی سپلائی چین میں شامل سپلائرز اور ٹھیکیداروں کے لیے بھی ای ایس جی معیارات اپنانے کی بات کہی ہے، تاکہ پورے کاروباری نظام میں ذمہ دارانہ کاروباری طریقوں کو فروغ دیا جاسکے۔
دیگر عالمی اور ملکی ریٹنگز بھی حاصل
کمپنی کو حالیہ برسوں میں کئی دیگر عالمی اور ملکی پائیداری ریٹنگز بھی حاصل ہوئی ہیں۔ اڈانی پاور کو ایس اینڈ پی گلوبل کارپوریٹ سسٹینی بلیٹی اسسمنٹ میں 100 میں سے 71 اسکور ملا ہے، جبکہ FTSE Russell نے اسے 5 میں سے 4.3 کی ریٹنگ دی ہے۔اس کے علاوہ، مالی سال 26-2025 کے لیے CareEdge ای ایس جی ریٹنگز نے کمپنی کو 100 میں سے 80 اسکور دیا ہے۔ اس اسکور کی بنیاد پر کمپنی کو ایجنسی کے ’لیڈرشپ‘ زمرے میں رکھا گیا ہے، جسے صنعت کے اوسط معیار سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







