
نئی دہلی: انڈیا الائنس کے اہم اتحادی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے شرد پوارگروپ کے تمام 8 اراکین پارلیمنٹ نے پیرکے روزوزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔ این سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے کی قیادت میں اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے تقریباً 15 سے 20 منٹ تک ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اراکین پارلیمنٹ نے اپنے اپنے علاقوں سے متعلق کئی اہم مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھے۔
بیڑسے رکن پارلیمنٹ بجرنگ سونونے نے سولاپورکے اجنی ڈیم سے بیڑضلع کوپانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ وہیں شیورسے رکن پارلیمنٹ امول کولہے نے ناسک-پونے ریلوے لائن سے متعلق جاری تنازعہ کا معاملہ اٹھایا۔ بھیونڈی سے رکن پارلیمنٹ بالوماما مہترے نے نوی ممبئی ایئرپورٹ کا نام ’بھومی پتردی با پاٹل‘ کے نام پررکھنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ کسانوں سے متعلق مختلف مسائل پربھی وزیراعظم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔
حد بندی بل پرحمایت کی قیاس آرائیاں
تاہم وزیراعظم مودی سے این سی پی شرد پوارگروپ کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات کے بعد سب سے زیادہ بحث حد بندی بل سے متعلق ہورہی ہے۔ سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شرد پوارگروپ کے تمام 8 اراکین پارلیمنٹ حد بندی بل پرمودی حکومت کی براہ راست یا بالواسطہ حمایت کرسکتے ہیں۔ تاہم پارٹی کی جانب سے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اشارہ نہیں دیا گیا ہے۔
سپریا سولے نے کیا کہا؟
شرد پوارکے گروپ کے پاس لوک سبھا میں 8 اراکین پارلیمنٹ ہیں، ایسے میں وزیراعظم سے ان کی ملاقات نے سیاسی قیاس آرائیوں کومزید ہوا دے دی ہے۔ اس سے قبل 22 جولائی کوبھی شرد پواراورسپریا سولے نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی تھی۔ اب شرد پوارگروپ کے تمام اراکین پارلیمنٹ کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں مختلف امکانات پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ ملاقات کے بعد سپریا سولے نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کا مقصد مہاراشٹرسے متعلق ترقیاتی منصوبوں اورریاست کے مسائل پربات چیت کرنا تھا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی پارٹی ایف سی آراے بل کی مخالفت کرے گی۔
نونیت رانا نے شرد پوار سے متعلق کہی یہ بڑی بات
دوسری جانب، وزیراعظم مودی سے شرد پوارگروپ کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات پرسیاسی بیان بازی بھی شروع ہوگئی ہے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شرد پوارگروپ مہاراشٹرمیں کوئی بڑا سیاسی قدم اٹھا سکتا ہے، جس سے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کوجھٹکا لگ سکتا ہے۔ مہاراشٹربی جے پی کی لیڈراورسابق رکن پارلیمنٹ نونیت رانا نے اس ملاقات پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگرمہاراشٹرکی ترقی کے لئے شرد پوارگروپ کے اراکین پارلیمنٹ وزیراعظم مودی سے ملاقات کررہے ہیں تواس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ نونیت رانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرشرد پوارکے ارکان پارلیمنٹ مہاراشٹرکی ترقی اورمزید پیش رفت کے بارے میں سوچتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کررہے ہیں تواس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔ فی الحال شرد پوارگروپ کے اراکین پارلیمنٹ اوروزیراعظم مودی کی ملاقات سے متعلق مختلف سیاسی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ تاہم ان قیاس آرائیوں کی اب تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







