
نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون سیشن چل رہا ہے۔ ایسے میں تمام اراکین پارلیمنٹ سیشن میں حصہ لینے کے لئے آتے ہی ہیں۔ اسی درمیان پارلیمنٹ احاطے میں کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی اورٹی ایم سی لیڈرکلیان بنرجی آپس میں ہنسی مذاق کرتے ہوئے نظرآئے۔ دونوں کے درمیان سیاسی بات چیت کے مرکزمیں ممتا بنرجی (دیدی) اہم طورپر رہیں۔ یہ دلچسپ بات چیت تب ہوئی، جب ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی، ٹی ایم سی اراکین پارلیمنٹ کے نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی آف انڈیا (این سی پی آئی) میں انضمام سے متعلق احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔
کلیان بنرجی نے ترک دیا کہ مغربی بنگال میں کانگریس کی سیاسی موجودگی بہت کم رہ گئی تھی۔ انہوں نے کہا- ’’مغربی بنگال میں کانگریس کے لئے کچھ نہیں بچا تھا، اسی لئے وہ ہمارے پاس آئے۔ جو لوگ کانگریس چھوڑکرٹی ایم سی میں آئے، وہ کبھی کانگریس کے انتخابی نشان پرپارلیمنٹ نہیں پہنچے تھے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خود کبھی یوتھ کانگریس کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔
’آپ لوگوں نے ہی دیدی کو باہرجانے کے لئے مجبورکردیا‘
اس درمیان آزاد رکن پارلیمنٹ پپویادوبات چیت میں شامل ہوئے اورکہا، ’’تب تو وہ کانگریسی ہی تھے۔‘‘ کلیان بنرجی نے جواب دیا، ’’ہم بھی کانگریسی ہی تھے۔‘‘ اس کے بعد ٹی ایم سی لیڈر نے کانگریس پرطنزکستے ہوئے کہا، ’’آپ لوگوں نے ہی دیدی کو باہرجانے پرمجبورکیا۔ اگرآپ نے ممتا بنرجی کو درکنارنہ کیا ہوتا، توآج کانگریس کی یہ حالت ہوتی؟‘‘
پرینکا گاندھی نے کیا کہا؟
پرینکا گاندھی نے ترنمول کانگریس کے سربراہ کے ساتھ کانگریس کے پرانے رشتوں کا ذکرکرتے ہوئے جواب دیا، ’’راجیوگاندھی جی دیدی کا بہت احترام اورپیارکرتے تھے۔‘‘ احتجاجی مظاہرہ کے دوران کلیان بنرجی نے این سی پی آئی میں شامل ہونے والے 20 ٹی ایم سی لیڈران کی تصاویردکھاتے ہوئے کہا، ’’یہ وہ 20 غدارہیں، جو اب پارلیمنٹ کے اندربیٹھے ہیں۔‘‘ مسکراتے ہوئے پرینکا گاندھی نے طنز کسا، ’’کچھ لوگ پہلے کانگریس چھوڑکرآپ کی پارٹی میں آئے اورپھربی جے پی میں چلے گئے۔‘‘
انسون سیشن میں معطل ہیں کلیان بنرجی
22 جولائی کو کلیان بنرجی کولوک سبھا سے مانسون سیشن کی باقی مدت کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔ ان پرایوان زیریں (لوک سبھا) میں این سی پی آئی کے اراکین کے ساتھ تلخ بحث کے دوران خواتین اراکین پارلیمنٹ کے خلاف ’’نازیبا‘‘ الفاظ کا استعمال کرنے کا الزام تھا۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







