
نئی دہلی : عظیم انقلابی، بے مثال جرات اور مجاہدِ آزادی بٹوکیشور دت کی برسی کے موقع پر پورے ملک نے انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ،لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل نتن گڈکری اور مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان سمیت متعدد سرکردہ لیڈروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں پرنام پیش کیا۔
مرکزی وزیرداخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ بٹوکیشور دت نے شہید بھگت سنگھ کے ساتھ مرکزی قانون ساز اسمبلی میں بم پھینک کر برطانوی حکومت کے ظلم کے خلاف پورے ملک میں آزادی کی چنگاری روشن کی۔ انہوں نے کہا کہ دت نے کالا پانی کی سخت ترین سزائیں برداشت کرنے کے باوجود آزادی کے عزم کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیا اور جیل میں قیدیوں کے حقوق کے لیے بھی بھرپور جدوجہد کی۔ امت شاہ کے مطابق ان کی بہادری، قربانی کوہمیشہ نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ رہیں گے۔
لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی آزادی کے لیے اپنی ہر چیز قربان کرنے والے عظیم انقلابی اور سچے محب وطن بٹوکیشور دت کی برسی پر انہیں عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دت کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی بٹوکیشور دت کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دت ایک سچے قوم پرست اور بے خوف شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے نوآبادیاتی حکومت اور ظلم و جبر کے خلاف پوری قوت کے ساتھ جدوجہد کی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ان کے نظریات سے تحریک حاصل کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مسلسل کام کیا جاتا رہے گا۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بٹوکیشور دت کو عظیم محب وطن انقلابی قرار دیتے ہوئے ان کی برسی پر عاجزانہ پرنام پیش کیا، جب کہ مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مادر وطن کے عظیم سپوت بٹوکیشور دت کی آزادی کی جدوجہد اور بے مثال خدمات آنے والی نسلوں میں حب الوطنی اور قومی جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔ ان کی قربانیاں ملک کی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں، جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







