
Parliament Monsoon Session 2026: پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے پہلے کانگریس نے اپنی حکمت عملی واضح کردی ہے۔ پارٹی کی پارلیمنٹری اسٹریٹجی کمیٹی کی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک چلی میٹنگ کے بعد جنرل سکریٹری جے رام رمیش اوررکن پارلیمنٹ سید ناصرحسین نے پرکس کانفرنس کرکے کہا کہ حکومت جن اہم بلوں کولانے کی تیاری میں ہے، کانگریس ان کی مخالفت کرے گی۔ پارٹی نے حد بندی، آئین ترمیم، ون نیشن، ون الیکشن، ایف سی آراے ترمیم اورنیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ میں مجوزہ تبدیلیوں کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکومت نے اب تک بلوں کی جانکاری نہیں دی
جے رام رمیش نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک غیررسمی طورپریہ نہیں بتایا ہے کہ مانسون سیشن میں کون کون سے بل پیش کئے جائیں گے۔ اسی وجہ سے ممکنہ بلوں پرتفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 19 جولائی کو ہونے والی آل پارٹی میٹنگ میں حکومت سے اس سے متعلق جانکاری مانگی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ بھی مانگا جائے گا۔
آل پارٹی میٹنگ صرف رسمی بن کررہ گئی: کانگریس
کانگریس نے آل پارٹی میٹنگ کے طریقہ کارپربھی سوال اٹھائے۔ سید ناصرحسین اورجے رام رمیش نے کہا کہ یہ میٹنگ اب صرف رسمی بن کررہ گئی ہے۔ ان کے مطابق، وہاں کئی لیڈراپنی بات رکھتے ہیں، لیکن آخرمیں فیصلے کچھ ہی لوگ لیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی رائے کوسنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔
حدبندی اورآئین ترمیم کی ہوگی مخالفت
کانگریس نے کہا کہ اگرحکومت حد بندی بل لاتی ہے تواس کی پوری طاقت سے مخالفت کی جائے گی۔ پارٹی اس موضوع پرپورے اپوزیشن کومتحد کرنے کی کوشش کرے گی۔ ساتھ ہی آئین ترمیم سے متعلق کسی بھی تجویزکی مخالفت کی جائے گی۔ جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ بی جے پی سیاسی پارٹیوں کوتوڑکراوردیگرطریقوں سے لوک سبھا میں دوتہائی اکثریت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئین کے جذبہ کے خلاف ہے اورکانگریس اس کی مخالفت کرے گی۔
’ون نیشن، ون الیکشن‘ اوردیگربلوں پربھی اعتراض
میٹنگ میں’ون نیشن، ون الیکشن‘ سے متعلق تجویزاورمشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی رپورٹ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانگریس نے کہا کہ وہ اس تجویزکی بھی مخالفت کرے گی۔ اس کے علاوہ، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، وزرائے اعلیٰ اوروزیراعظم کے الیکشن ایک ساتھ کرانے سے متعلق کسی بھی بل کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







