
ہندوستانی تیزگیند بازگرنوربرارکوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے لئے سزا ملی ہے۔ آئی سی سی نے باضابطہ بیان جاری کرکے بتایا کہ گرنوربرارنے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے لئے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملا ہے۔ یہ آرٹیکل کسی دوسرے کھلاڑی کی طرف گیند کو خطرناک طریقے سے پھیکنے سے متعلق ہے۔
یہ واقعہ برمنگھم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کے دوران پیش آیا۔ اس مقابلے میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بلے بازی کررہی تھی اوراننگ کے آٹھویں اوورمیں، گرنوربراربولنگ کرنے آئے اور سامنے بین ڈکیٹ تھے۔ اوورکی پانچویں گیند پربین ڈکیٹ نے گیند کوآگے کی طرف کھیلا اورگیند سیدھی گرنورکے پاس گئی۔ ہندوستانی گیند بازنے خطرناک اندازمیں گیند بین ڈکیٹ کی طرف پھینکی۔ میچ ریفری نے گرنوربرارکے اس ایکشن کوغیرمنصفانہ اورخطرناک زمرے میں رکھا۔
واضح رہے کہ لیول-1 کے جرم کے لئے کسی کھلاڑی کوپھٹکارلگائی جاسکتی ہے یا پھراس پرمیچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اورایک یا دوڈی میرٹ پوائنٹ دیئے جاسکتے ہیں۔ اگرکسی کھلاڑی کو24 ماہ کے وقفہ میں 4 یا اس سے زیادہ ڈی میرٹ پوائنٹس مل جائیں توانہیں سسپنشن پوائنٹس میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔ 2 سسپنشن پوائنٹ کا مطلب کھلاڑی کوایک ٹسٹ، 2 ونڈے یا ٹی-20 میچوں سے پابندی لگائی جاسکتی ہے۔
گرنوربراڑنے پہلے ونڈے میچ میں زبردست گیند بازی کی تھی۔ انہوں نے اپنے اسپیل کے پہلے 2 اووروں میں 29 رن لٹا دیئے تھے، لیکن اس کے بعد بین ڈکیٹ اور جیکب بیتھل کو ایک ہی اوورمیں آوٹ کردیا۔ گرنوربرارنے اس میچ میں 9 اووروں میں 61 رن دے کر2 وکٹ حاصل کئے تھے۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







