
رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ آرایس ایس کے سرکاریہ واہک دتاتریہ ہوسبلے نے کہا کہ قصورواروں کوسخت سے سخت سزا ملے۔ انہوں نے کہا کہ رام جنم بھومی پرتعمیرشانداررام مندرنسلوں کے جدوجہد اورکروڑوں رام بھکتوں کی لگن، قربانی اورعقیدت کا مرکزبن گیا ہے۔ رام للا مندرمیں چڑھاوا کے ذریعہ جمع کی گئی رقم کی چوری کے افسوسناک واقعے نے پوری برادری اوررام بھکتوں کے جذبات اورایمان کوٹھیس پہنچائی ہے۔ اس واقعہ سے ہم سب غمزدہ ہیں۔
قصورواروں کو ملے سخت سزا: آرایس ایس
آرایس ایس کے سرکاریہ واہ دتاتریہ ہوسبلے نے کہا کہ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیترنیاس کی پُرزوردرخواست پراترپردیش حکومت نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے اوراس کی سفارش پرقانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں جوبھی قصوروارپایا جائے، اسے سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔ دتاتریہ ہوسبلے نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سمیت پورے ہندوسماج کی یہ فطری توقع ہے کہ اس انتہائی قابلِ مذمت واقعہ کوغیرمعمولی معاملہ سمجھتے ہوئے پوری سنجیدگی سے انتظام وانصرام اورنظم ونسق کی تمام خامیوں کودورکرنے کے لئے مؤثراقدامات کئے جائیں، تاکہ ایودھیا کے رام مندر پر کروڑوں رام بھکتوں کا ایمان اورعقیدت ہمیشہ برقراررہے۔
آرایس ایس لیڈرکی ہندوسماج سے بڑی اپیل
انہوں نے کہا کہ اس وقت جوابہام اورغیریقینی کی فضا پیدا ہوگئی ہے، اسے جلد ازجلد ختم ہونا چاہئے۔ ہماری توقع ہے کہ مندرانتظامیہ اورحکومت کی تشکیل کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ بہترمالیاتی نظم ونسق، شفاف انتظامی نظام، پاکیزگی اورمذہبی تقدس سے معمورماحول کے ذریعہ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیترنیاس ہندوسماج کے اعتماد اورعقیدت کومزید مضبوط بنائے گا۔ آر ایس ایس کے سرکاریہ واہ دتاتریہ ہوسبلے نے پورے ہندوسماج سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں صبراورتحمل کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندومخالف اورقوم مخالف عناصر کی جانب سے ہندودھرم اورہندوسماج کوبدنام کرنے کی سازشوں کوناکام بنایا جائے۔
جوالجھن پیدا ہوئی ہے، اسے ختم ہونا چاہئے: آرایس ایس
دوسری جانب، ایودھیا کے رام مندرمیں عطیات کے مبینہ غبن کی جانچ کررہی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے ابتدائی تفتیش میں بڑے پیمانے پرمالی بے ضابطگیوں کے اشارے ملنے کے بعد شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ کے گزشتہ 5 برسوں کے کھاتوں کا دوبارہ آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس دوبارہ آڈٹ میں تعمیراتی اخراجات کے ساتھ ساتھ چندے کے طورپرموصول ہونے والے زیورات، سونا، چاندی اوردیگرقیمتی اشیا کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







