
آئندہ سال ہونے والے اسمبلی الیکشن سے پہلے پنجاب کانگریس میں گھمسان مچا ہے۔ اس درمیان سابق وزیراعلیٰ اورلوک سبھا رکن پارلیمنٹ چرن جیت سنگھ چنّی نے چمکورصاحب میں اپنے خیمے کے لیڈران کے ساتھ میٹنگ کی۔ ذرائع کے مطابق، چرن جیت سنگھ چنّی اپنے خیمے کے لیڈران کے ساتھ دہلی جائیں گے اورہائی کمان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، چرن جیت سنگھ چنّی اعلیٰ کمان کے سامنے کہیں گے کہ موجودہ پنجاب کانگریس صدر امریندرسنگھ راجا وڈنگ منظورنہیں ہیں۔
چرن جیت سنگھ چنّی کا کہنا ہے کہ امریندرراجا وڈنگ کی جگہ کسی اورکوکمان دی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں چرن جیت سنگھ چنی نے کہا، “اگرایسا نہیں ہوتا ہے تومیں اورمیرے خیمے کے لیڈران گھربیٹھ جائیں گے۔” اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی دھمکی کا پارٹی ہائی کمان پرکیا اثرہوتا ہے اورآئندہ پنجاب اسمبلی الیکشن سے پہلے اس طرح کی لڑائی سے پارٹی پرکتنا اثرپڑے گا۔
چرن جیت سنگھ چنّی کی میٹنگ میں شامل ہوئے یہ لیڈران
طاقت کا مظاہرہ کرنے والی میٹنگ میں سکھ پال بھلّر، مدن لال جلال پور، انگد سینی، لاڈی شیرووالیا، کیکی ڈھلّوں، رانا گرجیت، رمندرآولا، باریندرڈھلون، بھارت بھوشن آشو، سکھ سرکاریا، بلویرسدھو، ٹی باجوا، بلویرسدھو، بولاریا، کاکا لوہگڑ، اجے پال سندھو، اجیت اندرسنگھ موفر، ناجرمانشاہیا، بلکورسنگھ سندھو، ، سمیت کئی سینئرلیڈران اورسابق وزراء نے شرکت کی۔ سنگھ موفر، نذر منشاہیا، بلکورسنگھ سدھواوربھوپندرسنگھ ساہوکے اورسابق نائب وزیر اعلیٰ اوپی سونی سمیت کئی سینئرلیڈران اور وزرا نے شرکت کی۔
چنّی کے حامیوں نے مانگا ریاستی صدرکا عہدہ
دراصل، حال ہی میں کانگریس نے امریندرسنگھ راجا وڈنگ کوریاستی صدرکے عہدے پربنائے رکھنے کا فیصلہ کیا۔ وہیں، چرن جیت سنگھ چنّی کواگلے سال ہونے والے اسمبلی الیکشن کے لئے الیکشن تشہیری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ چنّی کے حامیوں کا مطالبہ ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کو پنجاب کانگریس کا صدربنایا جانا چاہئے۔ اس درمیان سابق رکن اسمبلی درشن سنگھ براڑنے کہا، ’’اگرچنّی کوریاستی صدرنہیں بنایا گیا تو کانگریس پنجاب میں حکومت نہیں بنا سکتی۔ راجا وڈنگ کی قیادت میں کانگریس اقتدارمیں نہیں آسکتی۔‘‘ وہیں سابق وزیر گرپریت کانگڑنے کہا، ’’ہمیں عوام کے درمیان جاکرووٹ مانگنے ہیں اورلوگ چنّی کو ہی ریاستی صدر کے طورپردیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82






