
ئی دہلی: بھارتیہ جن سنگھ کے بانی، معروف قوم پرست لیڈر اور ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی بلیدان دیوس کے موقع پر ملک بھر میں انہیں عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت متعدد مرکزی وزراء اور سیاسی لیڈروں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔لیڈروں نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے اپنی پوری زندگی ملک کی یکجہتی، سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے وقف کر دی تھی۔ ان کی قربانی، جدوجہد اور حب الوطنی آج بھی کروڑوں ہندوستانیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی کے افکار اور نظریات آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پیغام میں لکھا، “ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے عظیم علمبردار اور جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے بلیدان دیوس پر کوٹی کوٹی نمن۔ ثقافتی قوم پرستی کے علمبردار ڈاکٹر مکھرجی نے جہاں کشمیر میں ’دو ودھان، دو پردھان اور دو نشان‘ کی کھل کر مخالفت کی، وہیں بنگال کو بھارت کا حصہ برقرار رکھنے کے لیے بھی جدوجہد کی۔”امت شاہ نے مزید کہا کہ آج ان کی جنم بھومی ’’راشٹر فرسٹ‘‘ کے عزم کے ساتھ ملک کی سلامتی اور اپنی تہذیبی وراثت کے تحفظ کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق کشمیر سے لے کر بنگال تک، قومی تعمیر کے ایک ہی دھاگے میں بندھا یہ ملک ڈاکٹر مکھرجی کے نقشِ قدم پر چلتا رہے گا۔
اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان اور مرکزی وزیر سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری نے بھی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی ایک عظیم قوم پرست، ماہرِ تعلیم اور بھارتیہ جن سنگھ کے بانی تھے، جنہوں نے قومی یکجہتی اور سالمیت کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔
وزراء نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی نے ’’ایک ملک میں دو نشان، دو پردھان اور دو ودھان نہیں چلیں گے‘‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے قومی اتحاد، ثقافتی شناخت اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔ انہوں نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی اور اسی مقصد کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور زندگی وقف کر دی۔رہنماؤں کے مطابق ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی زندگی قربانی، عزم، جرات اور حب الوطنی کا روشن نمونہ ہے۔ ان کا کردار ہر بھارتی کے لیے باعثِ تحریک ہے اور ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے تصور کو عملی شکل دینے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







