نئیدہلی: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے بدھ کو اس معاملے میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں سورین کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا، ’’نچلی عدالت اس معاملے کا نوٹس لے چکی ہے باقاعدہ ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے، اس لیے گرفتاری کو چیلنج کرنے کی بنیاد نہیں ہے۔
اس معاملے پر منگل (21 مئی) کو عدالت میں بحث ہوئی تھی۔ سینئر وکیل کپل سبل نے ہیمنت سورین کی طرف سے دلیل دی اور اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے منگل اور بدھ کو ای ڈی کی طرف سے بحث کی۔
کپل سبل نے عدالت میں سماعت کے دوران کہا کہ یہ 8.86 ایکڑ زمین کا معاملہ ہے اور ہیمنت سورین کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ تمام ریکارڈ درست ہوں تو کوئی تنازعہ پیدا نہیں ہوتا۔ ایس وی راجو نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ اس میں کوئی تنازعہ نہیں ہے۔
اس کے جواب میں کپل سبل نے کہا کہ یہ ان کی غلطی تھی، جو معلومات کی کمی کی وجہ سے ہوئی۔ سورین کو اس کی سزا نہیں ملی چاہئے لیکن ججوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ وہ دیگر قانونی آپشنز کو دیکھیں۔ اس درخواست کی سماعت نہیں ہو سکتی۔