
جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ اورپیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدرمحبوبہ مفتی نے پاکستان کے زیرِانتظام جموں وکشمیر(پی اوجی کے) میں احتجاج کرنے والے کشمیریوں کے خلاف پاکستانی سیکورٹی فورسیزکی کارروائی پرسخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن مظاہرین پرطاقت کا استعمال انتہائی افسوسناک ہے اورکسی بھی ملک کی ترقی اپنی ہی عوام کی آواز دبانے سے ممکن نہیں۔
محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ میں کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے اُس پارسے آنے والی تصاویردل دہلا دینے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں پرطاقت کا استعمال ناقابلِ قبول ہے اوراس سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستانی حکومت کوطاقت کے بجائے انسانی ہمدردی اورمذاکرات کا راستہ اختیارکرنا چاہئے تھا۔ ان کے مطابق، مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مظاہرین کے مطالبات جائزہیں، اس لئے حکومت کوان کی بات سننی چاہئے۔
محبوبہ مفتی کا کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ
محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک اپنے ہی شہریوں پرتشدد کرکے یا ان کی آوازدبا کرمضبوط نہیں بن سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپریہ کارروائیاں بند کرے اور پرامن مظاہرین پرگولیاں چلانے سے بازآئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھی عزت، انصاف اوراپنے حقوق کے مستحق ہیں، اس لیے ان کی آوازدبانے کے بجائے اسے سننا چاہئے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
پاکستان کے زیرِانتظام جموں وکشمیرمیں 27 جولائی کوہونے والے قانون سازاسمبلی کے انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ مقامی عوام خاص طورپراسمبلی کی 12 مخصوص نشستوں کے معاملے پراحتجاج کررہے ہیں۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ مہاجرین کے لئے مخصوص ان نشستوں کوپاکستان اپنی پسند کی حکومت قائم کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے، جس کے باعث عوام میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ اسی احتجاج کوروکنے کے لئے پاکستانی سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
مظاہرین پرطاقت کا استعمال کیا گیا: رپورٹس
رپورٹس کے مطابق، مختلف علاقوں میں مظاہرین پرطاقت کا استعمال کیا گیا، جس کی تصاویراورویڈیوزبھی منظرعام پرآئی ہیں۔ اطلاعات میں متعدد افراد کے ہلاک اورزخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں ضروری اشیائے خورونوش کی فراہمی متاثرہونے اورانٹرنیٹ سروس معطل کئے جانے کی بھی خبریں ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







