
نئی دہلی: دھرو راٹھی کی ایک متنازع یوٹیوب ویڈیو کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی شکایات اپیلی کمیٹی (جی اے سی) کو ویڈیو ہٹانے سے متعلق دائر اپیل پر 15 دن کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کے حکم کی خلاف ورزی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔
متنازع ویڈیو پر اعتراض
یہ معاملہ اس ویڈیو سے متعلق ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دھرو راٹھی نے کہا تھا کہ بھگوان رام، ماتا سیتا اور بھگوان کرشن گوشت اور شراب کا استعمال کرتے تھے۔ اسی ویڈیو کو ہٹانے کے مطالبے کے ساتھ دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
مرکزی حکومت کا مؤقف
سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے اضافی سالیسٹر جنرل چیتن شرما نے عدالت میں دلیل کہ ثالثی پلیٹ فارم یوٹیوب کو مناسب احتیاط برتنی چاہیے تھی اور اس نوعیت کے مواد کو پہلے ہی ہٹا دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ دھرو راٹھی کی جانب سے اپ لوڈ کیا گیا یہ مواد نقصان دہ ہے اور معاشرے میں تفرقہ پیدا کرنے والا ہے۔
گوگل اور یوٹیوب پر سوالات
اضافی سالیسٹر جنرل نے عدالت میں کہا کہ یا تو گوگل یہ واضح کرے کہ وہ فوری طور پر ویڈیو ہٹانے کے لیے تیار ہے یا پھر عدالت ڈویژن بینچ کے مشاہدات کی بنیاد پر فیصلہ سنا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا مواد نشر نہیں ہونا چاہیے جو معاشرے میں تقسیم پیدا کرے اور اکثریتی طبقے کے مذہبی جذبات کو مجروح کرے۔
گوگل کا جواب
دوسری جانب گوگل کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کمپنی درخواست گزار امیتا سچدیوا کو اپنا جواب دے چکی ہے اور اس معاملے میں جے اے سی کے سامنے اپیل بھی دائر کر دی گئی ہے۔
عدالت کی ہدایت
دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد جسٹس سورن کانتا شرما نے جے اے سی کو ہدایت دی کہ وہ 15 دن کے اندر اپیل پر فیصلہ کرے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر اس کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو اسے انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔
کس نے دائر کی درخواست؟
یہ معاملہ وکیل امیتا سچدیوا کی درخواست پر سامنے آیا۔ انہوں نے 21 مارچ 2026 کو دھرو راٹھی کی جانب سے یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ’’کیا ہندو بیف کھا سکتے ہیں؟ کیرالہ اسٹوری 2 کا پردہ فاش’’ کے عنوان سے ویڈیو پر اعتراض کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Warning: Trying to access array offset on false in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/momizat_functions.php on line 104
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 66
Warning: Trying to access array offset on null in /home/areomziw/nawaiduggar.com/wp-content/themes/goodnews5/framework/functions/posts_share.php on line 82







