
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 سے پہلے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کوایک بڑا جھٹکا دیا ہے۔ مشہورٹینس کھلاڑی لینڈرپیس، جوکبھی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن تھے، اب بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ لینڈرپیس نے دہلی میں مرکزی وزراء کرن رجیجو اورسکانتا مجمدارکی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اب وہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے لیے انتخابی مہم چلائیں گے۔
بی جے پی کی رکنیت قبول کرنے کے بعد لینڈرپیس نے کہا، ’’یہ میری زندگی کا ایک بڑا دن ہے۔ میں وزیراعظم مودی، امت شاہ، اورنتن نبین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بی جے پی مجھے یہ موقع دے رہی ہے۔ نوجوانوں، ملک اوراہل وطن کی خدمت کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ بی جے پی کی رکنیت کی پرچی صرف ایک پرچی نہیں ہے، بلکہ ان کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ لینڈرپیس نے اپنے خاندان کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک وہ اپنے والدین اورخاندان کا نام روشن کرنے کے لیے کام کرتے رہے ہیں، لیکن اب انہیں ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔‘‘
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو لگا بڑا جھٹکا
دراصل، سابق ٹینس کھلاڑی لینڈرپیس نے اس سے پہلے 24 مارچ کو کولکتہ میں بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین سے ملاقات کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ نتن نبین کے ساتھ اس ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کی حکمت عملی بنائی گئی۔ منگل کے روزلینڈر پیس دہلی پہنچے اوربی جے پی میں شامل ہوگئے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے لیے اسے بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اب تک لینڈرپیس ٹی ایم سی کے ساتھ تھے۔ اسے انتخابات سے قبل بی جے پی کے لیے ایک بڑا فائدہ سمجھا جا رہا ہے۔
کامن ویلتھ اوراولمپک کے ذکرکے درمیان وزیراعظم مودی کی تعریف
لینڈرپیس نے مزید کہا کہ کھیلو انڈیا ایک بڑا موقع ہے۔ کرن رجیجوکوٹوکیواولمپک کی ذمہ داری ملی۔ اس کے لئے انہوں نے بہت محنت کیا تھا، یہ میں جانتا ہوں۔ انڈیا نے اس میں 7 میڈل جیتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی اسپورٹس پرجوتوجہ ہے، اسی بنیاد پرمیں نوجوانوں پرتوجہ مرکوزکرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں کامن ویلتھ گیم ہونے جا رہے ہیں، اس کے بعد اولمپک کا دعویٰ کیا جانا ہے۔ یہ ہندوستان کے پاس بہت بڑا موقع ہے۔
بنگال میں دو مرحلے میں ہوں گے الیکشن
مغربی بنگال میں دو مرحلوں میں اسمبلی الیکشن ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 23 اپریل کو ہوگا اوردوسرا مرحلہ 29 اپریل کو ہوگا۔ دونوں مرحلوں میں 294 سیٹوں پرالیکشن ہوگا۔ اس کے بعد 4 مئی کو ریاست میں نئی حکومت کا اعلان ہوگا۔ الیکشن سے متعلق سیاسی پارٹیوں نے جنگی سطح پرتیاریاں شروع کردی ہیں۔ ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی ایک بارپھر اقتدارمیں واپسی کرنا چاہتی ہے۔ وہیں بی جے پی مغربی بنگال میں حکومت بنانے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔







