
آج بروزبدھ یعنی 17 دسمبر، 2025 کووزیراعظم نریندرمودی نے ایتھوپیا کی پارلیمنٹ میں خطاب کیا۔ وزیراعظم مودی نے اعلیٰ ترین اعزازسے سرفرازہونے کے لئے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا ”یہ میرا احترام نہیں، پورے ہندوستان کا ہے۔” وزیراعظم مودی نے ایتھیوپیا کو’لینڈ آف لائنس’ کہا اوربتایا کہ ان کی ہوم اسٹیٹ گجرات بھی شیروں کا گھرہے، اس لئے انہیں یہاں گھرجیسا لگ رہا ہے۔
ہندوستان کے 140 کروڑلوگوں کی طرف سے انہوں نے دوستی، خیرسگالی اوربھائی چارے کی خواہش کی۔ اس عظیم عمارت کوجمہوریت کا مندربتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں کی خواہش ریاست کی پالیسی بنتی ہے۔ وزیراعظم مودی نے ہندوستان ایتھوپیا کی دوستی سے متعلق کہا،”ہماری تہذیبی وراثت ایک جیسی ہے۔ جمہوریت کی مندروں میں آنا میرے لئے فخرکی بات ہے۔ میں 140 کروڑلوگوں کا پیغام لایا ہوں۔”
اعلیٰ ترین اعزازملنے پرپی ایم مودی کا اظہارتشکر
ایتھوپیا کے کے اعلیٰ ترین اعزاز’نشان آف ایتھوپیا’ سے سرفرازہونے پرانہوں نے شکریہ ادا کیا اوراسے ہندوستان کے لوگوں کی طرف سے قبول کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا، ”ایتھوپیا آج اونچائی پرکھڑا ہے کیونکہ اس کی جڑیں گہری ہیں اوروہ مستقبل کوکھلے دل سے قبول کرتا ہے۔ ہندوستان بھی ایک قدیم تہذیب ہے، جوسب کا ساتھ-سب کا وکاس، سب کا وشواس-سب کا پریاس کے منترکے ساتھ مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے۔
وزیراعظم مودی کو’دی گریٹ آنرنشاں آف ایتھوپیا‘ سے نوازا گیا تھا
وزیراعظم مودی کوایتھوپیا نے منگل کواپنا سب سے اعلیٰ ترین اعزازسے سرفرازکیا گیا تھا۔ وہ ’دی گریٹ آنرنشاں آف ایتھوپیا‘ پانے والے پہلے گلوبل لیڈربن گئے ہیں۔ اس موقع پرانہوں نے کہا تھا کہ یہ اعزازمیرے لئے فخرکی بات ہے۔







